تازہ تر ین

میاں شہباز شریف کو ایف آئی اے نے ہراساں نہیں کیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کو پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ہراساں نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق (ایف آئی اے) ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کسی بھی سوال کا سنجیدگی سے جواب نہیں دیتے۔

 ذرائع کے مطابق شہباز شریف سے سوال کیا آپ کے ملازمین نے اربوں روپے آپ کے اور آپکی فیملی کے اکاؤنٹس میں جمع کروائے تو جواب ملتا ہے میں نے صوبہ پنجاب کی بہت خدمت کی ہے، اکاؤنٹس میں اربوں روپے کی رقم جمع ہونے کے بارے میں بات کریں تو جواب ملتا ہے میں نے میٹرو بس اور اورینج لائن ٹرین چلائی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو بڑی عزت کے ساتھ ایف آئی اے لایا گیا، دوران تفتیش چائے کافی بھی پیش کی گئی، شہباز شریف کو ہراساں کرنے اور بدتمزی کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شہباز شریف نے کسی ایک سوال کا درست جواب نہیں دیا ہے، بیرون ممالک سے آنے اور بھجوائی جانے والی اربوں روپے کی رقم کے بارے میں کہتے کہ میرے وکیل جواب دیں گے۔

پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا مزید کہنا ہے کہ شہباز شریف غلط بیانی کر کے کیس سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain