Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لندن میں پارلیمنٹ کی نشست پر باحجاب خاتون منتخب
    • کم جونگ ان شدید موٹاپے کا شکار والد کی طرح دل کے امراض کا خطرہ
    • حرمین شریفین کی حرمت سرخ لکیر اسے عبور نہیں کیا جا سکتا امام حرم
    • صوابی میں ہمارا پلان سن کر مخالفین کے ہوش اڑ جائیں گےسہیل آفریدی
    • ایمرجنسی یا گورنر راج یا پھر دونوں؟ فیصلہ آج ہوگا:گورنر فیصل کریم کنڈی
    • پاکستان کا سلامتی کونسل سے حوثی حملےرکوانے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ
    • نوجوانوں کو کھیلوں جیسی صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے: وزیر اعلیٰ بلوچستان
    • سید علی خامنہ ای کا قتل سنگین غلطی تھی سابق ڈپٹی چیف آف سٹاف اسرائیل
    • اسلام آباد:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ترکیہ میں نامزد پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ ملاقات کررہی ہیں۔
    • پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کی اسحاق ڈار سے ملاقات پاک ترکیہ تعلقات مستحکم بنانے پر زور
    • وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی چارسدہ میں جلسہ عام سے خطاب کررہے ہیں۔
    • اسلام آباد انتظامیہ نے دارالحکومت میں دفعہ 144 کے حوالے سے خبردار کردیا
    • ملک بھر میں سیلز ٹیکس چوری کا فوری تدارک ہونا چاہئے محمد اورنگزیب
    • ترسیلات زر کی وصولی پہلی سہ ماہی کے دوران 14.73 فیصد کا اضافہ
    • عمرہ کے نام پر انسانی سمگلنگ کا شبہ 2 لاکھ پاکستانی زائرین وطن واپس نہ پہنچ سکے
    • آئین کا آرٹیکل 232، ایمرجنسی کیلئے صوبائی اسمبلی کی قرارداد ضروری، مگر صدر اعلان کرسکتے ہیں
    • عوام کی عزتِ نفس ‘ وقار پر صرف ایک شخص کھڑا ہوا’ وہ خان ہے: فواد چودھری
    • حمزہ شہباز کی اپنے حلقے میں تعزیت کیلئے متعدد پارٹی ورکرز کے گھرآمد
    • چین کی امریکی جوہری تنصیبات کے باہمی دوروں سے متعلق رپورٹ کی تردید
    • پولیو پروگرام کے افسران کی تنخواہیں کلیئر ورکرز معاوضہ سے محروم
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بلوچستان کے علاقے پسنی میں دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز پر حملہ 2 جوان شہید

    By Daily Khabrainجولائی 15, 2021
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی کے خدا بخش بازار میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے ایک افسر، اور سپاہی شہید ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں نے امپرووائزڈ ایکسپلوزیو ڈیوائس (آئی ای ڈی) سے سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا۔

    بیان کے مطابق حملے کے نتیجے میں کیپٹن عفان مسعود اور سپاہی بابر زمان نے جامِ شہادت نوش کیا جبکہ دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دشمن ایجنسیوں کی حمایت سے دہشت گردوں کی اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں بلوچستان میں سخت محنت سے حاصل کیے گئے امن اور خوشحالی کو سبوتاژ نہیں کرسکتیں۔

    بیان میں مزید کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز ہر طرح سے اس قسم کے گھناؤنے افعال کو بے اثر کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    گزشتہ ماہ کے اواخر میں بلوچستان کے ضلع سبی میں دہشت گردوں نے فرنٹیئر کور (ایف سی) کے دستے پر حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار شہید ہوئے تھے۔

    سبی کے علاقے سنگن میں دہشت گردوں نے ایف سی کی پیٹرولنگ پارٹی کو نشانہ بنایا تھا جس کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے جوان شہید ہوئے۔

    قبل ازیں کوئٹہ میں دہشت گردوں نے دیسی ساختہ بم حملے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے 4 جوانوں کو شہید کردیا تھا۔

    دہشت گردوں نے مارگیٹ مائنز کی سیکیورٹی میں مامور فرنٹیئر کور کے جوانوں کو مارگیٹ روڈ کوئٹہ میں دیسی ساختہ بم استعمال کرتے ہوئے نشانہ بنایا۔

    اس سے قبل جون میں ہی بلوچستان کے ضلع خاران میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن (آئی بی او) کے دوران ایف سی کا ایک فوجی شہید ہوگیا تھا۔

    اسی طرح یکم جون کو بلوچستان میں ہوئے 2 حملوں کے نتیجے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے 4 اہلکار شہید اور 8 زخمی ہوگئے تھے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر سے ہو گا

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      تازہ ترین

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      پٹرول 66 پیسے سستا ڈیزل52 پیسے مہنگا

      خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا:بلاول بھٹو

      سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.