اسلام آباد (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ کل صوابی
میں ہمارا پلان سن کر مخالفین کے ہوش اڑ جائیں گے اور اس دفعہ لوگوں کی اتنی بڑی تعداد جمع ہوگی کہ کسی کو گولی چلانے کی ہمت نہیں ہوگی۔وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے منگا بازار مردان میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج مردان میں ہر جگہ دفعہ 804 نافذ ہے، میں سب کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔سہیل آفریدی نے کہا کہ ملک بھر سے عوام اپنے پارلیمنٹیرینز کی قیادت میں کل صوابی پہنچیں، ہم صوابی میں آپ کا استقبال بھی کریں گے اور خیال بھی رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سے محبت کرنے والے ہر حال میں صوابی پہنچیں گے، گاڑی میسر نہ ہوئی تو موٹر سائیکل، وہ بھی نہ ہوئی تو سائکل پر اور یہاں تک کہ پیدل بھی پہنچنا پڑا تو پہنچیں گے۔سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ اس بار لوگ اتنی بڑی تعداد میں ہوں گے کہ کسی کو گولی چلانے کی ہمت نہیں ہوگی، ہم ظالمانہ ہتھکنڈوں سے پیچھے ہٹنے والے نہیں، ایک کروڑ بزدلوں سے ایک ہزار بہادر بہتر ہوتے ہیں۔وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوابی میں ہمارا پلان سن کر مخالفین کے ہوش اڑ جائیں گے، ہمارا پرامن احتجاج آگے بڑھے گا، پرامن رہنا ہے اور کسی بھی سازش کو کامیاب ہونے کا موقع نہیں دیں گے۔سہیل افریدی کا کہنا تھا کہ گورنر راج یا ایمرجنسی کسی غیرقانونی اقدام کو نہیں مانتے، گرفتاریاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتی ہیں، پشاور سے ڈی چوک تک جا ئیں گے۔
سہیل آفریدی
بریکنگ نیوز
- زرعی شعبے کی بہتری اور مشکلات کا ازالہ وقت کی اہم ضرورت سردار سلیم حیدر
- راولپنڈی :سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا شہر کے مختلف مقامات پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ ،سی پی او نے کرکٹ سٹیڈیم کی ڈیرٹیز چیک کیں ۔
- رالپنڈی :تھانہ بنی پولیس کی کارروائی ،زیر حراست گینگ سے10مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد۔
- فتح جنگ :پی پی پی کسان ونگ کے صدر آصف حیات خان گورنر پنجاب سردار سلیم خان سے ملاقات کررہے ہیں ۔
- خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی مزید سخت
- ریاض:مشوانی قبائل کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں دی گئی تقریب کے موقع پر لی گئی گروپ تصویر۔
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ،9افراد گرفتار،پتنگیں،ڈوریں شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا
- برٹش ہائی کمشنرکا ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کے ہمراہ موضع مرید کا دورہ
- کی کاوشیں جاری اسلام آباد کو ترقی یافتہ، سرسبز دارالحکومت بنانے کیلئے CDA
- ریاض:مشوانی قومی تڑون قبیلہ کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں عشائیہ
- پنجاب کالج جنڈ میں پرنسپل ملک اقبال کی زیرِ صدارت سیرت النبی ۖ کانفرنس
- پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں سر عام غیر قانونی ایل پی جی گیس بھرنے کا سلسلہ جاری
- کرکٹ سیریز کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے: مشتاق سکھیرا
- نوٹسز بے سود3 ہزار سے زائد شاپنگ مالز بڑی عمارتیں فائر سیفٹی انتظامات سے محروم
- راولپنڈی،،شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے 2 افراد گرفتار
- راولپنڈی، 3 مختلف مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاری مجرم گرفتار
- پاکستان سری لنکا دوسرا ٹی 20 میچ پر سکیورٹی و ٹریفک کے موثر انتظامات
- کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے گلستان جوہر میں نئے صوبوں ‘ انتظامی یونٹس اور بااختیار بلدیاتی نظام کے حوالے سے منعقدہ عوامی رابطہ مہم سے ڈاکٹر فاروق ستار خطاب کر رہے ہیں۔
- جاپانی سفیر اکاماٹسو شوئچی کی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، فیروز شاہ سے ملاقات
- کراچی پورٹ کی عالمی انڈیکس میں ریکارڈ کارکردگی، وزیراعلیٰ سندھ کی مبارکباد
