افغان حکومت نے پاکستان میں تعینات اپنے سفیر نجیب اللہ علی خیل کو واپس بلالیا۔
افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں افغان سفیر اور دیگر سفارتی عملے کو کابل واپس بلالیا ہے۔
ذرائع افغان حکومت کے مطابق افغان صدر نےاسلام آبادسے افغان سفیراور سفارتی عملےکو واپس بلایا جبکہ افغان سفیراورسفارتی عملےکوسیکیورٹی کے معاملے پر واپس بلایاگیا۔
افغان حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ افغانستان کاوفدپاکستان کا دورہ کر کے صورتحال پر تبادلہ خیال کرے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا اور تشدد کا معاملہ سامنے آیا تھا