تازہ تر ین

کراچی میں کچرے سے بجلی بنانے کے منصوبے پر کام جلد شروع ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں کچرے سے بجلی بنانے کے منصوبے پر کام جلد شروع کیا جائے گا اور پورے شہر کی ویسٹ مینجمنٹ نجی کمپنیوں کو دی گئی ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی صدارت میں سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، اسپین اور چین کی کمپنیوں کے درمیان ضلع وسطی اور کورنگی میں صفائی کا کام شروع کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں وزیر بلدیات ناصر شاہ، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، کمشنر کراچی نوید شیخ اور سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ (ایس ایس ڈبلیو ایم بی) کے سربراہ سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب پورے شہر کے میونسپل علاقوں سے سولڈ ویسٹ کی کلیکشن اور ڈمپنگ ہوگی اور کراچی سے صفائی کے کام کی مانیٹرنگ ایس ایس ڈبلیو ایم بی کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پورے شہر کی ویسٹ مینجمنٹ نجی کمپنیوں کو دی گئی اور ہم کچرے سے انرجی بنانے پر کام کر رہے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ جلد کچرے سے بجلی بنانے کے منصوبے پر کام شروع کیا جائے گا اور نجی کمپنیوں سے کام لینا ایس ایس ڈبلیو ایم بی اور ڈی ایم سیز کی ذمہ داری ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چینی کمپنی کورنگی اور اسپین کی کمپنی ضلع وسطی کراچی میں کام کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ چینی کمپنی کراچی میں صفائی ستھرائی کا پلانٹ بھی لگا رہی ہے اور اس کے علاوہ کچرے سے بجلی پیدا کرنے کے لیے 40 میگا واٹ کا پاور پلانٹ بھی لگائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایس ایس ڈبلیو ایم بی نے 2016 میں ضلع جنوبی اور شرقی میں کام شروع کیا تھا اور 2017 میں ضلع غربی، کیماڑی اور ملیر میں کام شروع ہوا تھا۔

ایم ڈی ایس ایس ڈبلیو ایم بی زبیر چنا نے کہا کہ آج سے ضلع وسطی اور کورنگی میں کام شروع ہوجائے گا، اس طرح پورے کراچی کی صفائی کا کام آؤٹ سورس ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کام شروع کرنے کے معاہدے پر ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے ایم ڈی زبیر چنا اور سی ای او اوبرسر جیمی مارٹن نے دستخط کیے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain