Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹانک میں دہشتگردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، جوابی کارروائی میں 12 دہشتگرد ہلاک، 15 اہلکار شہید: آئی ایس پی آر
    • ایران کا کہنا ہے کہ حالیہ امریکی حملوں میں 55 افراد جاں بحق ہوئے ہیں
    • بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے استعفیٰ دے دیا
    • مون سون کے بڑھتے خطرات کے درمیان پاکستان کے ڈیم 58 فیصد بھر گئے۔
    • امریکہ نے پاکستانی درآمدات پر 10 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
    • شاہراہِ بلتستان پر سیلاب سے متاثرہ پل کی بحالی کا کام جاری
    • برطانیہ ایران کی دھمکیوں کے پیشِ نظر اپنے دفاع کے لیے تیار
    • ڈاکٹر نبیحہ کا دعویٰ: حارث کھوکھر روزانہ ازدواجی تعلق نبھانے کے قابل نہیں تھے
    • نابلس کے قریب اسرائیلی آبادکاروں کے حملے میں چار فلسطینی جاں بحق
    • ایران کے خلاف جارحیت کی حمایت کے نتائج بھگتنا ہوں گے: عباس عراقچی
    • کویت میں مظاہرین کا امریکی فوجی اڈوں کے انخلا کا مطالبہ
    • ایران کا دعویٰ: بحرین اور اردن میں امریکی اڈوں پر ڈرون حملے
    • پنجاب نے مقامی اور عالمی کرکٹ ستاروں کے ساتھ چیمپئنز کرکٹ لیگ کا آغاز
    • روپے کی قدر میں مزید کمی,ڈالر 277، کینیڈین ڈالر 200 کے قریب
    • امریکا نے چینی اے آئی کمپنیوں پر مبینہ ماڈل ڈسٹلیشن کے الزام میں پابندیوں کی دھمکی دے دی
    • * بحیرۂ احمر کشیدگی، تیل 100 ڈالر سے اوپر
    • درفشاں سلیم نے بھارت کے طلبہ سے اظہارِ یکجہتی کیا۔
    • وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں انگریزی اور کیمسٹری پڑھانے کا اعلان۔
    • مون سون بارشوں سے پنجاب میں 21 افراد جاں بحق، 154 زخمی۔
    • اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یورپی معیار کا پہلا طیارہ مرمت مرکز قائم کیا جائے گا۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کشمیر میں نئی حکومت

    By Daily Khabrainجولائی 20, 2021
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    روہیل اکبر
    پاکستان میں وی وی آئی پی پروٹوکول کے مزے لینے والوں کو جب پرنٹ‘الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پرلندن کی سڑکوں پراکیلے گھومتے ہوئے اور امریکی ائر پورٹ پر اکیلے ایک بنچ پر بیٹھے دیکھتا ہوں تو دل میں خیال پیدا ہوتا ہے کہ ہمارے ہی ووٹوں سے ہم پر مسلط ہونے والے ان نام نہاد سیاسی رہنماؤں نے ہمیں ہی لوٹ کر ملک کو کنگال اور عوام کو مفلوک الحال بنایا نواز شریف جب پاکستان میں تھے تو انکے آگے پیچھے درجنوں سکیورٹی کی گاڑیا ں ہوتی تھیں اور آج جب وہ لندن میں اپنے گھر سے بھی نہیں نکل سکتے کیونکہ جب بھی وہ باہر تشریف لاتے ہیں تو وہاں پر انہیں جو بھی پاکستانی دیکھتا ہے وہ انکی خوب عزت افزائی کرتا ہے بلکہ ساتھ میں ایک عدد ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا کے سپرد بھی کردیتا ہے میاں صاحب اب زیادہ تر وقت گھر پر ہی گذارتے ہیں وہ اپنا علاج کروانے لندن گئے تھے مگر سیاسی مصروفیت کی بدولت وہ اب تک اپنا علاج نہ کرواسکے مگر وہاں پر موجود پاکستانی میاں صاحب کا علاج ضرور کردیتے ہیں جب کبھی انہیں موقعہ مل جائے۔
    دوسری طرف پیپلز پارٹی کے چیئرمین جناب بلاول بھٹو بھی امریکہ کے دورے پر ہیں انکے اس دورہ سے قبل پیپلز پارٹی کے جیالوں نے خوب شور مچایا ہوا تھا کہ پتا نہیں وہاں پر کیا ہونے جارہا ہے جوبائیڈن ان سے ملنے کو بے قرار ہونگے اور محترم بلال کے امریکی زمین پر قدم رنجہ فرماتے ہی پاکستان میں کوئی طوفان آجائیگا مگر ائر پورٹ پر موصوف اکیلے ایک بنچ پر بیٹھے ہوئے ہیں اور وہاں پر موجود ٹیکسی ڈرائیور کے ساتھ بننے والی سیلفیوں نے سندھ کے بادشاہ کا پول کھول دیاپاکستان میں وی آئی پی پروٹوکول اور غیر ضروری مراعات غریب ملک کیساتھ سنگین مذاق اور عوام کے ساتھ بڑی ناانصافی ہے، اس کو فوراً ختم کیا جائے، وزیراعظم پروٹوکول ختم کرنے پر عمل درآمد کروائیں سب سے پہلے خود اور اپنی کابینہ سے آغاز کیا جائے،تب ہی دوسروں پر اثرات ہوں گے کیونکہ معیشت اور عوام پر یہ لوگ بوجھ ہیں، دھونس اور ملکی خزانے کو اڑانا امانت میں خیانت ہے، انہی اخلاقی اور سماجی ناانصافیوں نے ملک کو تباہی تک پہنچایا ہے بیرون ملک جاتے ہی یہ سب عام انسان بن جاتے ہیں اور جب یہی لیڈر اپنے ہی ملک میں اپنی ہی عوام کے سامنے جاتے ہیں تو پھر سات پردوں میں چھپ جاتے ہیں انکے اپنے ہی ووٹر انکی گاڑیوں کی دھول چاٹتے ہیں اور یہ شیشے بند کرکے ٹھنڈی ہواؤں کا مزہ لیتے رہتے ہیں جب الیکشن آتے ہیں تو پھر دلفریب نعروں سے عوام کو بیوقوف بنانے آجاتے ہیں جیسا کہ آجکل کشمیر کے الیکشن میں ہورہا ہے اور اس وقت کشمیر کے الیکشن پر جلسوں میں جو غلیظ اور گندی زبان استعمال ہورہی ہے اس پر بھی پابندی ہونی چاہیے پیپلز پارٹی اور ن لیگ والے تو تمام حدیں پارکرگئے ہیں منتخب وزیراعظم کو کبھی سلیکٹڈ تو کبھی الیکشن چوری کا طعنہ دیا جاتا ہے حالانکہ ن لیگ تین دفعہ الیکشن چوری کرکے اقتدارکے ایوانوں میں پہنچی اور لوٹ گھسوٹ کا بازار گرم رکھا اور قومی خزانہ کو دونوں ہاتھو ں سے لوٹا۔ عمران خان کشمیریوں کا وکیل، سفیر اور بہادر ترجمان ہے جس نے دنیا بھر میں مودی کا انتہا پسند چہرہ بے نقاب کیا یہی وجہ ہے کہ آج ہر کشمیری عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے۔ آزاد جموں کشمیر میں رہنے والا ہرکشمیری عمران خان کو اپنا نجات دہندہ سمجھتا ہے۔ہر کشمیری عمران خان کو اپنا مقدمہ لڑتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہے۔
    گلگت بلتستان کے الیکشن میں بھی بدترین شکست ن لیگ کے حصے میں آئی اور اب آزاد جموں و کشمیر کے الیکشن میں شکست ان کا مقدر ہوگی کشمیری شہداء اور غازیوں کا عمران خان پوری دنیا میں تذکرہ کررہے ہیں اس کے برعکس نابالغ قیادت کشمیر کازکو نقصان پہنچانے کے در پے ہے جیالے اور متوالے کشمیر کی حسین و جمیل وادی میں کھڑے ہوکر ہندوستانی فوج کو ہدف تنقید بنانے کی بجائے قومی سلامتی کے اداروں کوتنقید کا نشانہ بنا کر افواج پاکستان کے خلاف زہر اگل ر ہے ہیں یہی وجہ ہے کہ اس بار آزاد کشمیر کے الیکشن میں جن کو کبھی شکست نہیں ہوئی وہ بھی شکست سے دوچار ہوں گے اور تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوگی، ن لیگ نے آزاد کشمیر کے لوگوں کے مسائل حل نہیں کیے اور نہ ہی آزادکشمیر میں سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھائیں گے اس وقت بھی آزادکشمیر میں وزیراعظم ن لیگ کا ہے اورانہوں نے ابھی سے دھاندلی دھاندلی کاشور مچانا شروع کردیا ہے کہ دھاندلی ہورہی ہے لیکن یہ دھاندلی نہیں ان کے کرتوت ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان نے عالمی فورمز پر کشمیر کا حقیقی سفیر بن کر دکھایاہے ماضی میں کیا کبھی کسی نے کشمیر کا سفیر بننے کا کہا ہے بلکہ ماضی کے حکمرانوں نے کشمیری عوام کو ترقی دینے کی بجائے اپنے بچوں کی ترقی پر توجہ دی تحریک انصاف نے ایسے عناصرکو چیلنج کیا جنہوں نے قومی خزانے کو لوٹ کر اپنی جیبیں بھریں ہیں۔
    وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مسئلہ کشمیر اجاگر کیا آزاد کشمیر میں آنے والا دور تحریک انصاف کا ہوگارہی بات حالات درست ہونے کے وہ وقت کے ساتھ ساتھ درست ہوتے جارہے ہیں ابھی تک تو تحریک انصاف کی حکومت سابق دور کی خرابیوں کو دور کر رہی ہے سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک اپنی اصل منزل سے دور ہو گیاتھا ماضی میں قومی وسائل کو نمائشی منصوبوں کی نذر کرکے ملک و قوم سے ظلم کیاگیا سابق حکمرانوں نے عوام کے بنیادی مسائل کو یکسر نظر انداز کیا۔ امید ہے اب نیا پاکستان عام آدمی کا پاکستان بنے گا پنجاب حکومت نے بھی مختصر عرصے میں مختلف شعبوں میں اصلاحات کر کے نئی مثال قائم کی ہے۔
    (کالم نگارسیاسی امورپرلکھتے ہیں)
    ٭……٭……٭

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      کیا یہ واقعی عوام دوست بجٹ ہے یا صرف اعداد و شمار کا کھیل؟

      فیفا ورلڈ کپ، 48 ٹیمیں ایک خواب

      عہدہ ختم تو اہمیت ختم

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.