تازہ تر ین

آزادکشمیر الیکشن میں شکست پر فواد چوہدری کا مریم اور بلاول سے مستعفی ہونےکا مطالبہ

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے آزاد کشمیر الیکشن میں شکست پر مریم نواز اور بلاول بھٹو سے پارٹی عہدوں سے مستعفی ہونےکا مطالبہ کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ  نئی لیڈرشپ کو ابھرنے کا موقع دیں،دونوں پارٹیوں کو مریم نواز اور بلاول بھٹو سے استعفیٰ مانگنا چاہیے، تھوڑی بہت شرم ہے تو مریم اور بلاول خود مستعفی ہوجائیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے بیانیےکی وجہ سے ن لیگ کو اتنی بری شکست ہوئی، نوازشریف کی را ایجنٹ حمداللہ محب سے ملاقات کا نتیجہ سامنے آیا ہے، ن لیگ کو نوازشریف کو نوٹس دینا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا سندھ میں آخری دور حکومت ہے، دھاندلی کے الزامات کھسیانی بلی کھمبا نوچے کی طرح ہے،جسے کہتے تھے چاروں صوبوں کی زنجیر بینظیر، وہ پارٹی سکڑ گئی ہے،پیپلزپارٹی اس قدر سکڑگئی ہےکہ کشمیر میں بھی ان کا کوئی حال نہیں، اتنی بڑی کامیابی میں دھاندلی ممکن نہیں ہوتی، جیسی کامیابی ملی اس میں دھاندلی ممکن ہی نہیں ، کشمیر الیکشن میں ٹرن آؤٹ 56 فیصد سے زیادہ رہا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ2023 کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کاسندھ میں وہی حال ہوگا جو ابھی کشمیر میں ہوا، جس طرح یہ سندھ میں حکومت کررہے ہیں یہ ان کا آخری دور ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain