وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دریائےراوی پر3نئےبیراج بنائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بیراج بنانے سے زیر زمین پانی کا لیول بلند ہوگا ، پاکستان کی تاریخ میں 64کروڑ درخت اگائے گئے ، ہمیں اب 10کروڑدرخت اگانےہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے3 سال میں ایک ارب سے زائد پودے لگائے ، درخت اگانے سے ماحولیات میں بہتری آئے گی ، اسمارٹ جنگل میں ایک کروڑدرخت اگائےجائیں گے ، راوی ریور منصوبے کو سیاحت کے لیے بھی پر کشش بنائیں گے ، راوی ریور منصوبے سے 10 لاکھ نوکریاں پیدا ہوں گی ، راوی ریورمنصوبےسے40ارب ڈالرزآئیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان گلوبل وارمنگ سےمتاثر10ممالک میں شامل ہے ، آلودگی سےبچوں اوربزرگوں کی جانیں خطرےمیں ہیں ، اسمارٹ لاک ڈاؤن پر ہمارا مذاق اڑایاگیا ، اسمارٹ لاک ڈاؤن کےذریعےکوروناپرقابوپایا ، دنیانےکورونا سے متعلق ہمارے اقدامات کو سراہا ، اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی اب سب اپنارہےہیں۔
عمران خان نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کےبعداسمارٹ جنگل کاآغازہورہاہے ، اسمارٹ جنگل میں سینسرز لگےہوں گے ، جنگل سے کوئی اگر درخت کاٹے گا تو فوری اطلاع ملے گی ، اسمارٹ جنگل میں ٹیکنالوجی کااستعمال کیاجائےگا ، راوی اربن پروجیکٹ پاکستان کےمستقبل کیلئےبہت اہم ہے ، پروجیکٹ شروع کرنےپربہت سی مشکلات پیش آئیں۔
انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ آسان ہوتاتو شہبازشریف بنا لیتے ، لاہورمیں ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہورہاہے ، لاہورمیں زیرزمین پانی کی سطح نیچےچلی گئی ہے ، یہ پاکستان کی تاریخ کابڑاپروجیکٹ ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نئی نسل کوبہترپاکستان دیناہےتوملک کوسرسبزکرناہے ، پاکستان میں جنگلات کوتباہ ہوتےدیکھا ، سب دیکھیں گےہم نیااورماڈرن شہربناسکتےہیں۔