تازہ تر ین

حکومت نے تحریک لبیک پر عائد پابندی ہٹانے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر عائد کردہ پابندی ہٹانے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے تحریک لبیک کے نام کے ساتھ کالعدم کا لفظ ہٹانے کی سفارش کرتے ہوئے اس پر عائد پابندی ختم کرنے کی سفارشات وفاقی حکومت کو ارسال کی تھیں۔ اس حوالے سے پنجاب کابینہ کا اجلاس بھی منعقد ہوا تھا جس میں اکثریتی 18 وزرا نے پابندی ختم کرنے کی حمایت کی تھی۔

سمری ملنے کے بعد وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کو تحریک لبیک پاکستان پر پابندی ہٹانے کی سمری بھیجی جس کے بعد اب وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے تحریک لبیک پر پابندی ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وزارت داخلہ کی سمری میں کہا گیا تھا کہ پنجاب حکومت نے تحریک لبیک کے نام کے ساتھ کالعدم کا لفظ ہٹانے کی سفارش کی ہے جب کہ ٹی ایل پی نے آئندہ پرتشدد احتجاج نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain