تازہ تر ین

22 ہزار نئے کاروبار شروع کیے، حکومت نوجوانوں کی ہر طرح کی مدد کے لیے تیار : عمران خان

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ ہم نوجوانوں کی اس کثیر تعداد کوملک و قوم کے لیے ایک عظیم سرمائے میں تبدیل

کرنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔ہفتہ کو وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے ملاقات کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان نوجوانوں کا ملک ہے کیونکہ ہماری آبادی کا 68 فیصد حصہ 30 سال سے کم عمر لوگوں پر مشتمل ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم نوجوانوں کی اس کثیر تعداد کوملک و قوم کے لیے ایک عظیم سرمائے میں تبدیل کرنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں تاکہ بہتر تعلیم اور ہنر کے ذریعے ان کی استعداد کار میں اضافہ کیا جاسکے۔ وزیراعظم نے کہاکہ نوجوان کسی بھی معاشرے میں تبدیلی کا اصل محرک ہوتے ہیںہم ان کی توانائیوں کو اپنے ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے ایک مثبت سمت میں استعمال کرنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔قبل ازیں معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے وزیر اعظم کو کامیاب جوان پروگرام کی 02 سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ یوتھ انٹرپرینیور سکیم (YES) کے تحت دو سال قبل اسکیم کے آغاز سے اب تک 23 ارب روپے مالیت کے 16617 رعایتی کاروباری قرضے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ کامیاب جوان اسکل فار آل پروگرام کے تحت نوجوانوں کو اب تک 4.7 بلین روپے کی لاگت سے 101447 سکل اسکالرشپ سے نوازا جا چکا ہے۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کے فائدے کے لیے مزید پانچ اقدامات بھی جلد شروع کیے جا رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain