تازہ تر ین

چینی اور اسرائیلی صدورکے درمیان پہلی مرتبہ ٹیلی فونک رابطہ

چین اور اسرائیل کے صدور کے درمیان پہلی مرتبہ فون پر رابطہ ہوا ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق اسرائیل کےصدر اسحاق ہرزوگ اور چینی صدر شی جن پنگ کے دوران ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں ممالک کے صدور کے درمیان یہ پہلا ٹیلی فونک رابطہ ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ چین اسرائیل کے ساتھ جامع شراکت داری اور صحت مند و مستحکم ترقی کے فروغ کےلیے تیار ہے۔
چینی صدرکا کہنا تھا کہ چین اسرائیل کے ساتھ سائنس و ٹیکنالوجی، زراعت اور صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی صدر نے ایران کے جوہری پروگرام کامعاملہ بھی اٹھایا۔
اس کے علاوہ اسرائیلی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل چین کے ساتھ سائنس و ٹیکنالوجی، معاشی ترقی، زراعت اور کھیلوں سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے۔
خیال رہے کہ چین اور اسرائیل نے 1992 میں سفارتی تعلقات قائم کیےتھے اور دونوں ممالک کے صدور کے درمیان یہ رابطہ ایسے وقت ہوا ہے جب 2 ماہ بعد دونوں کے سفارتی تعلقات کے قیام کو 30 سال ہونے جارہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain