تازہ تر ین

کراچی: جامع کلاتھ پر کسٹمز کی کارروائی، تاجروں کے احتجاج پر علاقہ میدان جنگ بن گیا

کراچی میں جامع کلاتھ مارکیٹ میں کسٹمز انٹیلی جنس کے چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں اسمگل شدہ سامان برآمد  کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کسٹمز انٹیلی جنس نے ایم اے جناح روڈ پر اسمگلنگ کے کپڑے کی اطلاع پر مارکیٹ پر چھاپہ مارا تو تاجروں نے مظاہرہ کیا، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شدید ہوائی فائرنگ کی گئی جب کہ جھڑپوں کا سلسلہ 2 گھنٹے سے زائد تک جاری رہا اور کئی دیر تک علاقہ میدانِ جنگ بنا رہا۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق کسٹمز نے اسمگلنگ کے مال کی اطلاع پر چھاپہ مارا اور چھاپے کی اطلاع متعلقہ تھانے کو بھی دی گئی، چھاپے کی اطلاع ملتے ہی تاجر پہنچ گئے اور پولیس اور کسٹمز سے مزاحمت کی۔

تاجر مظاہرین کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے 4 سے زائد افراد زخمی ہیں، 10 سے زائد دُکانوں کا مال بھی پولیس اور کسٹمز ضبط کرکے لے گئے ہیں۔

تاجروں نے کہا کہ تمام مال قانونی تھا جس کے ثبوت عدالت میں پیش کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain