تازہ تر ین

سانحہ سیالکوٹ جیسے واقعات پر جلد فیصلوں کیلئے نئے قوانین بننے چاہئیں، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سیالکوٹ کے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کے تناظر میں کہا ہے کہ وزارت قانون سے ایسے قوانین آنے چاہئیں کہ اس طرح کے مقدمات کے فیصلے جلد از جلد ہوں۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں دل دہلا دینے والا واقعہ ہوا، میں نے سری لنکن ہائی کمشنر کو یقین دلایا ہے کہ مجرمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ سیالکوٹ واقعے اور ملک کی امن و امان کی صورتحال پر عسکری اور سول قیادت کے اجلاس میں غور و فکر کیا گیا اور کہا گیا کہ قانون پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے لانگ مارچ کی کال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلا ملک ہے جہاں اپوزیشن نے 4 ماہ پہلے لانگ مارچ کی کال دی اور یومِ پاکستان پر دی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain