تازہ تر ین

ڈھاکا ٹیسٹ:بنگلادیش کی آدھی ٹیم 46 رنز پر پویلین لوٹ گئی

ڈھاکا کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز  کےکھیل میں پاکستان کیخلاف بنگلادیش کی تیسری وکٹ  22 رنز پر گرگئی۔

بنگلادیش کی اننگز کی شروعات میں ہی اوپنر محمود الحسن جوائے اور پھر  شادمان اسلام  ساجد خان کی گیند پر  کیچ آؤٹ ہوئے، محمود الحسن کا کیچ کپتان بابر اعظم نے جب کہ شادمان کا کیچ حسن علی نے لیا۔

بنگلادیش کے آؤٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی مومن الحق ہیں جنہیں حسن علی نے رن آؤٹ کیا۔

میچ کے چوتھے روز کا آغاز  پاکستان کی اننگز سے ہوا جس میں  اظہر علی 56 رنز کے ساتھ عبادت حسین کی بال پر آؤٹ ہوگئے اور اب کپتان بابراعظم 76 رنز بناکر خالد احمد کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

‏ خراب موسم کی وجہ سے چوتھے روز بھی کھیل کا آغاز تاخیر سے ہوا ہے آج کم از کم 86 اوورز کا کھیل ہو گا۔

‏تیسرے روز مسلسل بارش کی وجہ سے ایک گیند بھی نہیں پھینکی جا سکی تھی جبکہ پہلے دو روز میں صرف 63.2 اوورز کا کھیل ہو سکا تھا۔

‏ ٹیسٹ میچ میں اب تک ایک اننگز بھی مکمل نہیں ہو سکی ، اس لیے یہ ٹیسٹ ڈرا کی جانب بڑھ رہا ہے۔

‏ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain