تازہ تر ین

تشدد پسند عناصر کیلئے تحمل کا مظاہرہ نہیں کیا جائیگا،کور کمانڈرز کانفرنس کا دو ٹوک پیغام

راولپنڈی (بیورو رپورٹ)کور کمانڈر کانفرنس نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف زیرو ٹالرنس کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ افسوسناک واقعہ ہے، ایسے عناصر کے خلاف کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،افغانستان میں انسانی المیے سے بچنے کیلئے عالمی تعاون کی ضرورت ہے، افغانستان میں امن واستحکام کیلئے عالمی تعاون جاری رہنا چاہیے۔بدھ کو آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت دو روزہ کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہونے والی 245 ویں کور کمانڈر کانفرنس میں عالمی، علاقائی اور ڈومیسٹک سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف نے سرحدوں پر کئے گئے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے پر زور دیا، جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں انسانی المیے سے بچنے کیلئے عالمی تعاون کی ضرورت ہے، افغانستان میں امن واستحکام کیلئے عالمی تعاون جاری رہنا چاہیے، کیونکہ افغانستان میں استحکام سے خطے میں استحکام آئے گا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوج کی تربیتی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاری تربیتی عمل اور ڈاکٹرائن کے جائزے سے کسی بھی ابھرتے ہوئے چیلنج سے نمٹنے میں مدد ملتی ہے، مستقبل کے میدان جنگ میں ٹیکنالوجی پر انحصار بڑھ رہا ہے۔کانفرنس کے شرکاءنے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے قتل کے واقعے کا بھی نوٹس لیا، شرکاءنے ایسے عناصر کے خلاف کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ ایسے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کئے جائیں گے۔کور کمانڈر کانفرنس نے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف زیروٹالرنس کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ افسوس ناک واقعہ ہے ایسے عناصر کیخلاف کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain