تازہ تر ین

آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ ( نومبر) کا اعلان کردیا

تفصیلات کے مطابق مردوں میں آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر اور خواتین میں ویسٹ انڈیز  کی آل راؤنڈر ہیلی میتھیوز کو نومبر کے لیے آئی سی سی پلیئرز آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی دکھا نے والے ڈیوڈ وارنر  نے پاکستان کے اوپنر عابد علی اور نیوزی لینڈ کے باؤلر ٹم ساؤتھی کو شکست دے کر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف سیمی فائنل میں 49 اور فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف 53 رنز کی اننگز کھیلی تھیں۔

وارنر نے ایونٹ میں مجموعی طور پر چار اننگز میں 151 کے اسٹرائیک ریٹ سے 209 رنز بنائے تھے۔

ویسٹ انڈیز کی خاتون کھلاڑی میتھیوز نے ون ڈے کرکٹ میں بہترین آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت لیفٹ آرم اسپنرز انعم  امین (پاکستان) اور  ناہیدہ اختر (بنگلا دیش) کو شکست دے کر یہ اعزاز اپنے نام کیا ۔

انہوں نے نومبر میں پاکستان  کے خلاف سیریز میں اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain