تازہ تر ین

فیس بک میسنجر پر ویڈیو لنک کے ذریعے ہیکنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ہیکرز نے میسنجر کے ذریعے اکاؤنٹس ہیک کرنے کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا ہے

انٹرنیٹ پر دھوکہ دہی، جعل سازی یا کسی کے اکاؤنٹ کو ہیک کرنے کا سلسلہ انٹرنیٹ کی ایجاد سے جاری ہے تاہم اس کے طریقہ کار میں تبدیلیاں آتی رہی ہیں۔ اگر آپ میں سے کسی کو یاد ہو تو چند سال فیس بک میسنجر پر ویڈیو لنک کے ذریعے ہزاروں افراد کے فیس بک اکاؤنٹ ہیک  کیے گئے تھے۔

سائبر سیکیورٹی فرم Sophos کے مطابق اس پِشنگ (جعل سازوں کی جانب سے کسی فرد کی نجی معلومات، پاس ورڈ اور کریڈٹ کارڈ کی معلومات چرانے کےلیے کسی متعبر فرد، ادارے کے ملتے جلتے نام سے ای میل، لنک یا پیغام بھیجنا) اسکیم  کے ذریعے ہیکرز استعمال کنندہ کے علم میں لائے بنا اس کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرسکتے تھے۔

ہیکنگ کی یہ واردات پہلی بار 5 سال قبل سامنے آئی تھی، لیکن پشنگ کا یہ سلسلہ تاحال چل رہا ہے اور  Sophos نے گزشہ سال ہی دنیا بھر میں فیس بک صارفین کو اس خطرے کے حوالےسے وارننگ جاری کی تھی۔

ہیکرز( جعل سازوں) کا طریقہ واردات کیا ہے ؟

آپ کے اکاؤنٹ کو نشانہ بنانے کے لیے ہیکرز پہلے آپ کو فیس بک میسنجر میں ایک لنک مذکورہ عنوان ’ کیا یہ آپ کی ویڈیو ہے ؟‘ کے ساتھ بھیجتے ہیں۔ اس لنک کے پری ویو سے بہ ظاہر یہ یوٹیوب ویڈیو لگتی ہے، اس ویڈیو کو دیکھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کرتے ہی یہ آپ کو فیس بک کے لاگ ان پیچ پر ری ڈائریکٹ ( منتقل ) کردیتا ہے۔

دھوکہ دہی سے بنائے گئے فیس بک کے اس لاگ ان پیچ کو پر آپ کو ایک پاپ اپ ونڈو دکھائی دیتی ہے جس میں واضح طور پر لکھا ہوتا کہ اپنے فیس بک اکاؤنٹ میں لاگ ان ہوئے بنا آپ اس ویڈیو کو نہیں دیکھ سکتے۔

درحقیقت فیس بک کے حقیقی پیچ سے مماثلت رکھنے والا یہ پیچ پشنگ ہو تا ہے جسے آپ کی ٹائپ کی گئی معلومات کے حصول کے لیے بنایا جاتاہے، جیسے ہی استعمال کنندہ اپنی آئی ڈی اور پاس ورڈ اس صٖفحے پر درج کرتا ہے، اسی لمحے اس کی ساری لاگ ان تفصیلات ہیکرز کے پاس چلی جاتی ہیں اور وہ آپ کے اکاؤنٹ پر کنٹرول حاصل کرلیتے ہیں۔



اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain