تازہ تر ین

ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی: پاکستان کو سیمی فائنل میں شکست

ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی کے سیمی فائنل میں پاکستان  کو شکست  ہوگئی۔

بنگلادیشی دارالحکومت ڈھاکہ میں کھیلے گئے ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی کے  پہلے سیمی فائنل میں کوریا نے پاکستان کو 5-6 سے شکست دے کرفائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

سنسنی خیز میچ میں  کوریا کے ڈریگ فلکر چینگ نے ہیٹ ٹرک سمیت چار گول اسکور  کیے جس کی بناء پر انہیں  مین آف دی میچ  بھی قرار دیا گیا۔

پاکستان کی جانب سے ڈریگ فلکر مبشر علی نے 2   گول اسکور کیے جبکہ عمر بھٹہ،افرازاور جنید منظور نے ایک،ایک گول اسکور کیا۔

ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی کا دوسرا سیمی فائنل بھارت اور جاپان کے درمیان جاری ہے۔

دوسری سیمی فائنل  کی شکست خوردہ  ٹیم کل پاکستان کے خلاف تیسری پوزیشن کے  لیے میچ کھیلے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain