تازہ تر ین

سال 2021 پاکستان سٹاک ایکس چینج کیلئے کیسا رہا؟

سال 2021 پاکستان سٹاک ایکسچینج کیلئے کیسا رہا ، ایک سال کے دوران مجموعی طور پر مارکیٹ ہزار پوائنٹس بھی نہ بڑھ سکی۔
سٹاک مارکیٹ کو معیشت کا آئینہ بھی کہا جاتا ہے یعنی جیسے ملک کے معاشی حالات ویسی ہی سٹاک مارکیٹ، سال 2021 کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج ایمرجنگ مارکیٹ سے نکل کر فرنٹیئرمارکیٹ میں شامل ہوئی۔ بڑھتا ہوا جاری کھاتوں کا خسارہ، روپے کی گرتی قدر اور تیزی سے بلدلتے حالات نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ایسی ٹھیس پہنچائی کہ ایک سال کے دوران بیرونی سرمایہ کاروں نے 37 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے حصص فروخت کرڈالے اور حصص کی مالیت لگ بھگ ساڑھے 400 ارب روپے کم ہو گئی۔
ایک سال کے دوران پاکستان سٹاک ایکس چینج میں صرف 6 نئی کمپنیاں لسٹ ہو سکیں۔ یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ نیا سال پاکستان سٹاک ایکسچینج کے لئے کیسا ہوگا؟
جنوری 2021 میں جہاں انڈیکس 43 ہزار 755 پوائنٹس کی سطح پر تھا، اس طرح ایک سال کے دوران مجموعی طور پر مارکیٹ ہزار پوائنٹس بھی نہ بڑھ سکی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain