تازہ تر ین

وزیراعظم نے ماڈل پناہ گاہوں کی تعمیر کیلئے نئے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم نے ماڈل پناہ گاہوں کی تعمیر کے لیے نئے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ ترلائی، ترنول، جی نائن اور منڈی موڑ میں 4 نئی پناہ گاہیں تعمیر کی جائیں گی۔
وزیراعظم نے اسلام آباد میں ماڈل پنگاہوں کی بنیاد رکھی۔ ماڈل پناہ گاہوِں میں بڑا کچن، کولڈ اسٹوریج، استقبالیہ، لابی تیار کی جائے گی۔ ماڈل پناہ گاہوں میں انتظارگاہ خوراک و رہائش فراہم کرنے کی بہتر سہولتیں موجود ہوں گی۔ پنگاہوں کے نئے اسٹریٹجک پلان تعمیرات، فرنشننگ، گورننس پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ پناہ گاہوں کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ، صلاحیت سازی اور فنانسنگ کا میکانزم ہوگا۔
عمران خان نے احساس، سی ڈی اے، این سی اے اور تمام متعلقہ اداروں کی مشترکہ کوششوں کو سراہا۔ وزیراعظم نے نئے ماڈل پنگاہوں پر تیزی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے اور پناہ گاہوں میں معیاری خوراک اور خدمات کی فراہمی کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے صوبوں میں بھی اسی طرز پر ماڈل بنانے کی ہدایت کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain