تازہ تر ین

‎منی بجٹ مسلط کرنے کے بجائے حکومت استعفیٰ دے، شہباز کا مطالبہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے حکومت سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔
اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ تجارتی خسارہ ریکارڈ 5 ارب ڈالر سے زیادہ ہونا معاشی تباہی کی علامت ہے، موجودہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں تجارتی خسارہ ریکارڈ 20 ارب 648 ملین ڈالر کا ہو چکا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ تجارتی خسارے میں ریکارڈ اضافہ ملکی درآمدات اوربرآمدات میں عدم توازن کا واضح ثبوت ہے، تازہ اعدادوشمار بتارہے ہیں کہ ملک میں ڈالر کی آمد میں کمی ہوگئی ہے، روپے کی قدر پر دباؤ بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے اس کی قدر میں مسلسل کمی آرہی ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھاکہ ڈالر 180 کو عبور کرچکا ہے، مہنگائی مزید بڑھ رہی ہے، یہ ملک کیلئے اچھی خبریں نہیں، معیشت ’ریورس گیئر‘ میں ہے، صنعت، کاروبار، تجارت اور روزگار سب کا حال خراب ہے، 100 سے زائد اشیا پر 17 فیصد جی ایس ٹی کا یکساں اطلاق مہنگائی میں مزید اضافے کا سبب بنے گا۔
ان کا کہنا تھاکہ افراط زر یا مہنگائی زیادہ ہو تو دنیا میں جی ایس ٹی کم کیاجاتا ہے، پاکستان میں اُلٹی گنگا بہہ رہی ہے، حکومتی اقدام سے مہنگائی میں اضافہ کے ہولناک نتائج نکلیں گے۔
صدر مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ مشیر خزانہ کبھی مہنگائی میں کمی اور کبھی اضافے کے متضاد بیانات دے رہے ہیں، کبھی کہاجاتا ہے کہ پاکستان سستا ترین ملک ہے اور کبھی ملبہ عالمی حالات پر ڈالا جاتا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ منی بجٹ مسلط کرنے، قوم اور ملک کے مستقبل سے کھیلنے کے بجائے حکومت استعفیٰ دے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain