تازہ تر ین

شنیرا اکرم کا پاکستان سے محبت کا اظہار

وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا اکرم نے پاکستان سے محبت کا اظہار کر دیا۔

  وسیم اکرم کی اہلیہ نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے روایتی ملبوسات میں اپنی چند تصاویر شئیر کی ہیں۔

شیئر کی گئی تصاویر میں وہ نارنجی اور ہرے رنگ کی قمیض شلوار پہنے گارڈن میں کھڑی نظر آرہی ہیں اور دوسری تصویر میں انہیں ساڑھی میں دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے شئیر کی گئی تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ پاکستان کی سردیاں گارڈن میں۔

دوسری جانب شنیرا نے شادی کی تقریب سے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ہرے اور اسکن رنگ کا شرارہ پہنی ہوئی ہیں ۔

شنیرا کی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور تعریفی کامنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ لیجنڈ کرکٹر نے سال 2013 میں آسٹریلوی نژاد شنیرا اکرم سے شادی کی تھی اس جوڑے کی ایک جن بیٹی ہے جس کا نام عائلہ ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain