تازہ تر ین

سعودی عرب انسانی بنیادوں پر امداد دینے والے ممالک میں ٹاپ ٹین میں شامل۔رپورٹ: ستار خان

سعودی عرب میں کچھ سالوں سے ہونے والی تبدیلیوں کی کچھ بنیادی وجوہات ہوں گی جس کی وجہ سے پوری دنیا خاص طور پر مغربی دنیا میں سعودی عرب کو ایک منفرد انداز میں دیکھا جانے لگا ہے۔ جہاں ایک طرف بہت سے مثبت پہلو ہیں تو دوسری طرف یقینی طور پر کچھ منفی پہلو بھی سامنے آتے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ بھی گاہے بگاہے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دوستی کی بنیاد پر یا پھر ایک مسلمان ملک ہونے کے حوالے سے سعودی عرب بار بار پاکستان کی مددکرتا رہا ہے۔ بہت سے مشکل وقتوں میں جب پاکستان کو سعودی عرب کی مدد کی ضرورت پڑی تو سعودی عرب نے مدد کی۔ ایسا بھی ہوتا رہا ہے کہ مدد کے حوالے سے پاکستان سے کچھ خفیہ راز میں رکھی جانے والی شرائط بھی تھیں۔ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سعودی عرب کی پوری دنیا کی مدد پر ایک نظر: 2020ءمیں سعودی عرب انسانی ہمدردی کی بنیاد پر DONETION دینے والے TOP TEN ممالک میں شامل رہا۔ امریکہ 7.4 ارب ڈالرز دے کر پہلے نمبر ‘ دوسرے نمبر پر جرمنی 2.1 ارب ڈالرز ‘ تیسرے نمبر پر برطانیہ 1.3 ارب ڈالرز‘ چوتھے نمبر پر یورپین کنسورشیم 1.7 ارب ڈالرز‘ پانچویں نمبر پر جاپان 568 ملین ڈالرز‘ کینیڈا 433 ملین ڈالرز ‘ ناروے 410 ملین ڈالرز ‘ سعودی عرب 357 ملین ڈالرز‘ سویڈن 314 ملین ڈالرز‘ ہالینڈ 270 ملین ڈالرز 2007ءسے 2017 ء33 ارب ڈالر کی DONATION‘ سعودی عرب 78 ممالک کے 1000 منصوبوں کے لئے 33 ارب ڈالرز DONATE کئے۔ ایشیائی ممالک کے لئے 21 ارب ڈالر (66 فیصد) افریقی ممالک 9 ارب ڈالر (31 فیصد)‘ یورپی ممالک کے لئے 380 ملین ڈالرز (1.19 فیصد ) نارتھ امریکہ ممالک کے لئے 376 ملین ڈالرز (1.19 فیصد) سینٹرل ایشیائی ممالک کے لئے 170 ملین ڈالرز (054 فیصد)۔TOP دس ممالک میں یمن کو 13.37 ارب ڈالرز 285 منصوبوں کے لئے دوسرے نمبر پر شام 2.35 ارب ڈالرز 95 منصوبے‘ تیسرے نمبر پر مصر 1.84 ارب ڈالرز 20 منصوبوں‘چوتھے نمبر پرنیگرو 1.32 ارب ڈالرز‘ 7 منصوبے‘ پانچویں نمبر پر مارتانیہ 1.33 ارب ڈالرز 14 منصوبے ‘ چھٹے نمبر پر افغانستان 567 ملین ڈالرز 29 منصوبے‘ ساتوں نمبر پر چین 550 ملین ڈالرز 10 منصوبے‘ آٹھویں نمبر پر پاکستان 522 ملین ڈالرز 108 منصوبے‘ نویں نمبر پر جارڈن 516 ملین ڈالرز 11 منصوبے‘ دسویں نمبر پر تیونس 514 ملین ڈالرز 9 منصوبے‘ 2013-14 ءمیں سعودی عرب کی طر ف سے ملنے والا دنیا کا مہنگا ترین تحفہ 1.5 ارب ڈالر کی امداد تھی۔ یہ ایک ایسا انتہائی قیمتی تحفہ تھا جس کے ملنے کی قوم کو بہت خوشی بھی تھی لیکن وہ کنفیوز تھے کہ اس تحفے کو کیا نام دیا جائے اس 1.5 ارب ڈالرز کے تحفے کی شرائط کیا ہیں یہ ہم نے کہا خرچ کرنے ہیں اور اس 1.5 ارب ڈالرز امداد کے ساتھ کیا کیا شرائط عائد ہیں۔ کسی کو کچھ بھی نہیں پتہ تھا پتہ تھا تو صرف اتنا کہ نوازشریف صاحب کی حکومت کو سعودی عرب کی طرف سے 1.5 ارب ڈالرز کا تحفہ ملا ہے اس 1.5 ارب ڈالرز کو تحفے کا نام دینے والے سابق زیر خزانہ اور موجودہ دور کے وزیر مفرور اسحاق ڈار صاحب نے رکھا تھا۔ ملک کے مختلف حلقوں اور عوامی حلقوں میں اس 1.5 ارب ڈالرز کے سعودی تحفے پر ایک DEBATE اور کنٹرورسی شروع ہوگئی اور اس کی سب سے بڑی وجہ خود نوازشریف حکومت تھی۔ مختلف وقتوں میں مختلف انداز میں اس 1.5 ارب ڈالرز کے سعودی تحفے کو پیش کیا گیا۔ ایک مرتبہ سابقہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار صاحب نے کہا کہ یہ 1.5 ارب ڈالرز کا سعودی تحفہ پاکستان ڈویلپمنٹ فنڈز میں جائے گا جب کہ پاکستان ڈویلپمنٹ فنڈز کافی عرصے سے اور کافی عرصے تک DOMANT رہا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain