تازہ تر ین

سرفراز احمد سابق اسپنر پر برہم

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے سابق آف اسپنر توصیف احمد کی جانب سے بے اختیار کپتان کہے جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہوں نے بولنا شروع کیا تو پھر مسئلہ ہوگا۔

کمزور کپتان کہے جانے پر سرفراز احمد نے کہا کہ وہ توصیف احمد کو جواب نہیں دیں گے کیونکہ بند کمروں میں بہت سی باتیں ہوتی ہیں جن کو وہاں تک محدود رکھا جائے تو بہتر ہوگا۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں واپسی ناممکن نہیں اور وہ پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی دکھا کر کم بیک کر سکتے ہیں اور گزشتہ سیزن میں ان کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔

سابق آف اسپنر توصیف احمد نے گزشتہ دنوں سرفراز احمد پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اور مکی آرتھر کی جوڑی نے 2018 میں دورہ انگلینڈ کے لیے فواد عالم کی بجائے سعد علی کا انتخاب کیا تھا۔

توصیف سابق کپتان انضمام الحق کی قیادت میں سلیکشن کمیٹی کا حصہ تھے اور انہوں نے کہا کہ فواد عالم کو ٹیسٹ ٹیم سے باہر کرنے کے پیچھے سرفراز احمد کا بھی ہاتھ تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain