اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی طرح ن لیگ اور پی پی کی فنڈنگ پر بھی الیکشن کمیشن کی تحقیقات کا منتظر ہوں۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے سمندرپار پاکستانیوں کی پی ٹی آئی کو کی گئی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کا خیرمقدم کرتا ہوں، ہمارے اکاؤنٹس کی جتنی زیادہ جانچ پڑتال کی جائے گی، قوم کے لیے اتنی ہی حقائق کی وضاحت سامنے آئے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی واحد سیاسی جماعت ہے جس کی بنیاد مناسب سیاسی فنڈ ریزنگ پر مبنی ہے، میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی فنڈنگ پر الیکشن کمیشن کی اسی طرح کی جانچ پڑتال کا منتظر ہوں، جس کے نتیجے میں قوم کو سیاسی فنڈ ریزنگ اور سرمایہ داروں کے مفادات اور احسانات کے بدلے پیسے کی بھتہ خوری کے درمیان فرق دیکھنے کو ملے گا۔
I welcome ECP’s scrutiny of PTI’s funding through donations from Overseas Pakistanis. The more our accounts are scrutinised the more factual clarity will emerge for nation to see how PTI is the only political party with proper donor base premised on proper political fundraising.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 5, 2022