پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہیں۔
عمران عباس نے اپنی انسٹا اسٹوری پر تصویر شیئر کی ہے۔
اس تصویر میں عمران عباس کو لتا جی کی جانب سے ملنے والا آٹوگراف بھی ہے۔
اداکار نے لکھا کہ لتا جی کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہوں۔
خیال رہے کہ بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر بھی عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں۔
اس حوالے سے جاری رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لتا منگیشکر کا کورونا ٹسیٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کردیا گیا ہے۔
گلوکارہ کی بھانجی، ریچا نے تصدیق کی کہ وہ کورونا کی معمولی علامات کا سامنا کر رہی تھیں جس کے بعد ان کا ٹسٹ کروایا گیا تھا۔
علاوہ ازیں زیادہ عمر کی وجہ سے بھی گلوکارہ کو صحت کے دیگر مسائل بھی لاحق ہیں تاہم ڈاکٹرز اور ماہرین انکی صحتیابی کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں روزانہ کی بنیاد پر فنکار کورونا وائرس کی نئی لہر کا شکار ہو رہے ہیں۔