تازہ تر ین

ایم کیو ایم ہماری اتحادی تھی تو ہر دو ہفتے میں حکومت سے الگ ہوجاتی تھی ، مرتضیٰ واب

کراچی: (ویب ڈیسک) ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جب ایم کیو ایم پاکستان پیپلزپارٹی کی اتحادی تھی تو ہر دو ہفتے میں حکومت سے علیحدہ ہو جاتی تھی مگر مجال ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں ایک بار بھی انہوں نے حکومت چھوڑنے کا عندیہ دیا ہو۔
کراچی میں مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ علی زیدی کہہ رہے ہیں کہ وہ گھوٹکی سے احتجاج کرینگے ، یہ احتجاج کریں ، عوام کو بتائیں گے ، پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کے احتجاج کی خبر سن کر حیرت ہوئی ، ملک میں گیس کی بد تیرن لو ڈشیڈنگ ہو رہی ہے ، وفاقی حکومت نے کہا تھا منی بجٹ سے فرق نہیں پڑے گا لیکن بجٹ پاس ہوتے ہی پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ نوکریاں دینےکی بات کرنے والوں نے لاکھوں افراد کو بیروزگار کر دیا۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ انہیں بلاول بھٹو کے مارچ سے گھبراہٹ ہو رہی ہے ، ترین بڑی سیاسی جماعتوں نے مارچ کیا مگر عوام نے وہ رسپانس نہیں دیا ، انہیں احتجاج کرنا ہے تو شوق سے کریں ، انہوں نےسندھ کے ساتھ جو کیا عوام انہیں جواب دیں گے ، نکمی حکومت ہر سال کہتی ہے کہ ہمارے پاس گیس نہیں ، انہوں نے تین سال میں عوام کو ذلت و رسوائی دی ۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ حکومت نے سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھوا دیا ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain