تازہ تر ین

طالبان اور احمد مسعود کی مزاحمتی فرنٹ کے جنگجوؤں کی جھڑپ، 8ہلاکتیں

بلخ: (ویب ڈیسک) افغان صوبے بلخ میں طالبان اور احمد مسعود کی قومی مزاحمتی فرنٹ کے جنگجوؤں کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق طالبان سے جھڑپ میں قومی مزاحمتی فرنٹ کے 8 جنگجو مارے گئے ہیں جبکہ طالبان فورسز نے ہتھیار اور مشین گنیں بھی ضبط کی ہیں۔
قومی مزاحمتی فرنٹ کے ترجمان کی جانب سے ابھی کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔
خیال رہے کہ دو ہفتے قبل تہران میں احمد مسعود کی افغان وزیرخارجہ امیر خان متقی سے ملاقات بھی ہوئی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain