Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اپنے بل بوتے پر کونسلر کا الیکشن نہیں جیت سکتے اور بات کر رہے ہیں نئے صوبوں و انتظامی یونٹس کی:اسمہ نواز کا ٹوئٹ
    • پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ نرخ 4 لاکھ 30 ہزار روپے سے تجاوز کر گئے
    • شدید بارش کے باعث مری میں لینڈ سلائیڈنگ، متعدد سڑکیں متاثر
    • حکومت کا مستقبل کے سیلابی خطرات سے نمٹنے کے لیے 800 ارب روپے کے ہنگامی منصوبے کی تیاری
    • ماہرہ خان نے کشمیر میں ہونے والے تشدد کی دل دہلا دینے والی کہانی شیئر کر دی
    • امارات ائیر لائن کے جہاز کی دبئی سے ہانگ ژو کی پرواز10گھنٹےAC بند ہونے پر مسافر بےہوش
    • پاکستانی فضائی حدود کی پابندیوں سے ایئر انڈیا کو 2.3 ارب ڈالر کا نقصان
    • وسیم اکرم کا گمشدہ کتا مل گیا، دو افراد کو 2 لاکھ 50 ہزار روپے انعام دیا گیا
    • زمبابوے کر کٹ ٹیم کے کپتان سکندر رضا کی بیٹی عنایہ حافظِ قرآن بن گئیں
    • گلگت بلتستان کی براڈ پیک چوٹی پر برفانی تودہ، 2 لاشیں برآمد، عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما نرمل پرجا سمیت 8 افراد تاحال لاپتا
    • کوئٹہ کے قریب کوئلے کی کان میں دھماکہ، 34 کان کن جاں بحق، 2 لاپتا
    • اطالوی فٹبال لیجنڈ فرانکو باریزی 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
    • حماس نے اسرائیل سے غیر مسلح ہونے کے معاہدے کی تصدیق کر دی
    • اسرائیلی فوج کی سیکیورٹی میں آبادکاروں کا نابلس پر حملہ
    • شان مسعود انجری کے باعث ویسٹ انڈیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ سے باہر
    • 53 روز بعد مظفرآباد میں انٹرنیٹ سروس بحال
    • آئی سی سی رینکنگ: پاکستان دوسرے نمبر پر برقرار
    • کربلا میں اربعین موکب کے قریب امریکی فضائی حملہ
    • پاکستان نے چین کا 1.4 ارب ڈالر قرض واپس کر دیا، ری فنانسنگ چند ہفتوں میں متوقع
    • ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز کے جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کر گئے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کرکٹر ذیشان ملک پر پابندی ختم

    By Khabrain Newsجنوری 29, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: (ویب ڈیسک)
    ذیشان ملک کی پابندی 13 جنوری 2022 کو ختم ہوگئی ہے۔
    پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کی شق 2.4.4 کی خلاف ورزی کرنے پر ناردرن کے بیٹسمین ذیشان ملک کو 14 اکتوبر 2021کو معطل کیا گیا تھا۔ انہیں 18 نومبر 2021 کو نوٹس آف چارج جاری کیا گیا تھا ۔ انہوں نے 18 نومبرکو اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔
    31 دسمبر 2021 کو پی سی بی اور ذیشان ملک نے اینٹی کرپشن کوڈ کی شق 5.1.12 کے تحت باہمی رضامندی اور اتفاق رائے سے ذیشان ملک پر 3 ماہ کی پابندی عائد کردی جس کا آغازمعطلی کے روز سے ہوا۔
    لہٰذا تین ماہ مکمل ہونے پر ذیشان ملک کی پابندی 13 جنوری 2022 کو ختم ہوگئی ہے تاہم مسابقتی کرکٹ میں واپسی کے لیے ذیشان ملک کو پی سی بی سیکورٹی اور اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تیار کردہ ری ہیب پروگرام میں شرکت کررہے ہیں۔
    اس حوالے سے ذیشان ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ میں پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ پر عمل نہ کرنے پر اپنے تمام ساتھیوں، ساتھی کرکٹرز اور اسپورٹرز سے معذرت خواہ ہوں، اگرچہ میں نے مذکورہ پیشکش سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا تاہم متعدد اینٹی کرپشن لیکچرز میں شرکت کے باوجود میں اس مذکورہ پیشکش سے متعلق آگاہ کرنے میں ناکام رہا لہٰذا مجھے بجا طور پر مسابقتی کرکٹ سے معطل کیا گیا۔
    انہوں نے کہا کہ چونکہ میں معافی کا خواست گار ہوں لہٰذا میں تمام کرکٹرز سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ کرپٹ عناصر سے باخبر اور ان کی پیشکش سے ہوشیار رہتے ہوئے اس سے متعلق معلومات کو فوری طور پر پی سی بی سیکیورٹی اور اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کو مطلع کریں تاکہ انہیں کھیل سے دور رکھا جاسکے۔
    ذیشان ملک نے کہا کہ کرکٹ میرے دل کے بہت قریب ہے اور گزشتہ تین ماہ میں اس کی کمی شدت سے محسوس کی ہےتاہم اس عرصہ کے دوران میں نے مزید محتاط رہنا بھی سیکھا ہے کیونکہ یہاں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو اپنے فائدے کے لیے معصوم لوگوں کو قربان کر دیتے ہیں۔
    ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ میرے تمام دوست، ساتھی اور کوچ مجھے معاف کر یں گےاوروہ مجھے دوبارہ کرکٹ میں قبول کرلیں گے۔
    واضح رہے ذیشان ملک پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ پر لیکچر لینے اور دینے سمیت مقامی ٹیموں کے ساتھ ایسے مختلف سیشنز میں حصہ لیں گے، جس کے بعد انہیں مسابقتی کرکٹ میں واپسی کی اجازت ملے گی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      وسیم اکرم کا گمشدہ کتا مل گیا، دو افراد کو 2 لاکھ 50 ہزار روپے انعام دیا گیا

      زمبابوے کر کٹ ٹیم کے کپتان سکندر رضا کی بیٹی عنایہ حافظِ قرآن بن گئیں

      گلگت بلتستان کی براڈ پیک چوٹی پر برفانی تودہ، 2 لاشیں برآمد، عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما نرمل پرجا سمیت 8 افراد تاحال لاپتا

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.