تازہ تر ین

چودھری شجاعت حسین، پرویز الٰہی سے گورنر پنجاب کی ملاقات

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ق کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران چودھری شافع حسین اور چودھری سالک حسین بھی موجود تھے۔ گورنر پنجاب چودھری سرور نے شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ بلدیاتی اداروں کی قانون سازی ہو یا الیکشن کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ اتحادیوں سے مل کر فیصلے کریں گے، پنجاب اسمبلی میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو آن بورڈ لے کر شق وار فیصلے کرنا نہایت اچھی کاوش ہے، اتفاق رائے سے بل کی اہمیت اور لاگو کرنے میں آسانیاں ہوں گی۔ سندھ میں لوکل باڈی پر جو مسائل سامنے آ رہے ہیں وہ پنجاب میں نہیں ہوں گے۔
چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ صوبے میں پرائیویٹ یونیورسٹیوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے، بہتر معیار کے ساتھ نئی فیکلٹیاں بنائی گئیں جو بین الاقوامی یونیورسٹیوں سے کسی بھی طرح کم نہیں، اس پر بھی پنجاب اسمبلی سے اتفاق رائے سے بل پاس ہوئے، طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کیلئے باہر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain