تازہ تر ین

’یہ لیول ہی اور ہے‘: وزیراعظم عمران خان کا دلکش چینی سٹیڈیم پر تبصرہ

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین میں 24ویں ونٹر اولمپکس کامیلہ سج گیا۔ انتظامات دیکھ کر وزیراعظم عمران خان بھی گرویدہ ہو گئے۔
افتتاحی تقریب میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ساتھ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد چودھری اور دیگر بھی شریک تھے۔
اسی دوران سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وفاقی وزیر فواد چودھری نے وزیراعظم کو بتایا کہ ’ کتنا خوبصورت سٹیڈیم بنایا ہے چین نے‘
اس پر جواب دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے جواب دیا کہ ’یہ لیول ہی اور ہے‘۔
وفاقی وزیر فواد چودھری نے ٹویٹر پر لکھا کہ جب پاکستان کی ٹیم پاکستان کا جھنڈا لہراتے ہوئے سٹیڈیم میں داخل ہوئ تو وزیر اعظم پاکستان نے تعظیماً نشست پر کھڑے ہو کر ٹیم کیلئے تالیاں بجائیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain