تازہ تر ین

24گھنٹے سیاست پر بات، پاکستانی عوام کا اوڑھنا بچھونا بن چکی ۔ رپورٹ: ستار خان

دو بڑی پارٹیاں پیپلز پارٹی اور ن لیگ ہمیشہ اقتدار میں رہیں مگر عوام اور ملک کے حالات سدھر نہ سکے۔ یہ دونوں پارٹیاں اپنی اپنی باریاں لیتی رہیں مگر عوام کے مسائل جوں کے توں رہے۔ 2018ءکے الیکشن میں پی ٹی آئی تیسری قوت کے طور پر ابھر کر سامنے آئی۔ پی ٹی آئی کا نعرہ احتساب ٹھہرا۔ عمران خان اپوزیشن میں تھے تو وعدہ کر کے اقتدار میں آئے کہ ملک کی لوٹی دولت واپس لیں گے مگر گزشتہ ساڑھے تین سال میں بقول ان کے سابقہ حکمرانوں سے لوٹی دولت کی ایک پائی بھی وصول نہ کی جا سکی۔ موجودہ حکومت کے بارے میں بھی پہلے دن سے اپوزیشن یہی کہہ رہی ہے کہ یہ نالائق حکومت ہے یہ کسی وقت بھی جا سکتی ہے۔ اس میں شک نہیں کہ یہ حکومت پہلے دن سے ہی کمزور مینڈیٹ کے ساتھ برسراقتدار آئی اور ان کے اتحادی بھی ان کو بلیک میل کرتے رہے۔ مگر دوسرا پہلو یہ بھی ہے کہ موجودہ حکومت نے بھی اب تک عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے ملک کو بیڈ گورننس‘ مہنگائی‘ بیروزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا۔ عوام اب تینوں پارٹیوں سے نالاں ہیں۔ دوسری طرف اپوزیشن تین سال میں حکومت گرانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ پیپلز پارٹی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے حق میں ہے مگر ن لیگ کا موقف کہ نمبر گیم پوری نہیں۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ وہ جلد مہنگائی‘ بیروزگاری پر قابو پا لے گی۔ اب پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم لانگ مارچ کا اعلان کر چکی ہیں۔ اگلے تین ماہ بہت اہم ہیں اپوزیشن لانگ مارچ کر کے کیا حکومت کو گھر بھیج سکے گیا یا نہیں۔ یہ بھی ایک سوال ہے۔ کیا پی ٹی آئی حکومت بے لگام مہنگائی پر آئندہ تین ماہ میں قابو پا سکے گی یا نہیں یہ وہ سوال ہیں جو عوام کے ذہنوں میں گردش کر رہے ہیں۔ پاکستان کے موجودہ حالات دیکھتے ہوئے ہر شخص دوسرے سے سوال کر رہا ہے کہ سیاست کا یہ اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا اور ملک کو موجودہ معاشی بحران سے کون نکالے گا۔ یہ تو سیاسی صورتحال ہے۔ مگر دیکھنے والی بات یہ ہے کہ پاکستان کے عوام 24 گھنٹے سیاست سیاست کھیلتے ہیں یہ دنیا بھر میں کہیں نہیں ہوتا۔ ترقی یافتہ ممالک میں سیاست صرف الیکشن کے موقع پر ہوتی ہے باقی مدت لوگ ملک کے لیے کام کرتے ہیں ہمارے ہاں ہم نوازشریف‘ زرداری‘ عمران خان کو زیر بحث لاتے ہیں‘ ہمارے ٹی وی چینلز پر 80 فیصد وقت سیاست کو دیا جاتا ہے باقی صحت تعلیم یا دوسرے مسائل پر صرف چار فیصد وقت دیا جاتا ہے۔ اگر یہی صورتحال رہی تو ملک آگے کیسے جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain