تازہ تر ین

کراچی: کورنگی بلال کالونی کے قریب فیکٹری میں 70 لاکھ کی ڈکیتی

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے کورنگی بلال کالونی کے قریب کپڑے کی فیکٹری کو پانچ ملزمان نے یرغمال بنا کر 70 لاکھ روپے کی ڈکیتی کر ڈالی، پولیس نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی۔
پولیس کو فیکٹری انتظامیہ کی جانب سے موصول ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 5 ملزمان نے فیکٹری کے گارڈ کا اسلحہ چھینا، پھر فیکٹری میں داخل ہوئے اور اکاؤنٹ ڈیپارٹمنٹ میں لاکر سے 70 لاکھ روپے لوٹے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں ڈکیتی کی واردات رات ڈیڑھ بجے کے قریب ہوئی، ہفتہ وار تعطیل کے باعث فیکٹری کا اکاونٹ سیکشن بند ہوتا ہے۔ چھٹی کے روز فیکٹری میں اتنا کیش کیسے موجود تھا، پولیس نے واردات کو مشکوک قرار دیتے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain