تازہ تر ین

ہماری حکومت میں نواز دور سے 7 گنا زیادہ سڑکیں بنائی جا رہی ہیں، مراد سعید

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ڈاک و مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ ہماری حکومت میں نواز دور سے سات گنا زیادہ سڑکیں بنائی جا رہی ہیں جن کی لاگت بھی پہلے کے مقابلے میں کم ہے۔
سینیٹ اجلاس میں وفاقی وزیر مراد سعید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے صحت انصاف کارڈ عوام کو دیا، پچھلے حکمرانوں کا پیٹ بھی خراب ہوتا تو یہ لندن چلے جاتے تھے۔
مراد سعید نے کہا کہ پہلے ملک میں ہمیشہ غربت میں اضافے کی بات ہوتی تھی، خاتمے کی بات کبھی نہیں ہوتی تھی، حکمرانوں نے ہمیشہ ایک جواب دیا کہ ہم نے سڑکیں بنائیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ نواز شریف دور میں پہلے ساڑھے تین سال میں 947 کلومیٹر سڑکیں بنیں، عمران خان کے تین سال میں 2032 کلومیٹر سڑکوں کو مکمل کیا گیا۔
مراد سعید کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں نواز دور سے سات گنا زیادہ سڑکیں بنائی جا رہی ہیں، عمران خان دور میں 4 لین سڑک 17 کروڑ روپے فی کلومیٹر بنی، نواز دور میں 4 لین سڑک 41 کروڑ روپے فی کلو میٹر بنی۔
مراد سعید نے مزید کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ وزارت مواصلات اپنے پاس رکھی، ان کا ایک نعرہ تھا کہ کھاتا ہے تو لگاتا بھی تو ہے، پی پی کا نعرہ تھا کہ زرداری کھاتا ہے تو کھلاتا بھی تو ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain