تازہ تر ین

امریکا نے پاکستان کو کورونا کے کم خطرے والے ممالک میں شامل کرلیا

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا نے پاکستان کو کورونا کے کم ترین پھیلاؤ والے ممالک کی فہرست میں برقرار رکھا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ادارے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن نے پاکستان کو لیول اوّل میں رکھا ہے۔ اس لیول میں وہ ممالک شامل ہیں جہاں کورونا سے متاثر ہونے کے خدشات کم ترین سطح پر ہیں۔
سی ڈی سی نے پاکستان جانے والے امریکیوں کو مشورہ دیا ہے کہ سفر کرنے سے پہلے ویکسین کا کورس کا مکمل کرلیں اور ویکسین شدہ ہونے کے باوجود بند عوامی مقامات پر ناک ، منہ اور تھوڑی کو مکمل ڈھانپنے والا ماسک پہنیں۔
کورونا کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر بھارت کو لیول سوم میں رکھا گیا ہے جس میں کورونا کے بڑے پیمانے پر پھیلاؤ کے خدشات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ بنگلہ دیش کو درمیانے درجے کے خطرے کے ساتھ لیول دوم میں رکھا گیا ہے۔
اسی طرح چین، برازیل اور میکسیکو سمیت درجن سے زائد ممالک کو لیول چہارم میں رکھا گیا ہے۔ اس لیول میں وہ ممالک شامل ہیں جہاں کورونا کے پھیلاؤ کے خدشات سب سے زیادہ ہیں۔
واضح ہے کہ کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک امریکا ہے جہاں اب کورونا کی نئی قسم اومیکرون بھی تیزی سے پھیل رہی ہے اس لیے سخت حفاظتی اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain