تازہ تر ین

منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 18 فروری تک توسیع

لاہور: (ویب ڈیسک) سپیشل جج سینٹرل نے شوگر ملز کے زریعے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 18 فروری تک توسیع کر دی۔ عدالت نے ملزمان کو چالان کی تقسیم کر دیں۔
سپیشل جج سینٹرل لاہور نے شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ دوران سماعت عدالت نے چالان کی نقول ملزمان کو فراہم کرنے کا حکم دیا۔
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر پولیس نے صحافیوں کو کمرہ عدالت میں جانے سے روکا دیا۔ عدالت پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔
پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز نے کہا کہ 74 سالوں میں ایسے سنگین حالات کبھی نہیں ہوئے جو اب ہیں، برطانیہ کی عدالت نے شہباز شریف کو کلین چٹ دے دی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain