تازہ تر ین

بہترین کارکردگی: مراد سعید کا پہلا، اسد عمر کا دوسرا، ثانیہ نشتر کا تیسرا نمبر

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) بہترین کارکردگی پر 10 وفاقی وزارتوں میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔ مراد سعید کا پہلا، اسدعمرکا دوسرا اور ثانیہ نشتر کا تیسرا نمبر رہا۔
وزیراعظم عمران خان نے بہترین کارکردگی پر 10 وفاقی وزارتوں میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ تعریفی سرٹیفکیٹ پانے والوں میں شیخ رشید، شیریں مزاری، خسروبختیار، عبدالرزاق داؤد، معید یوسف اور فخر امام بھی شامل ہیں۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو مراعات دیں گے، سزا اور جزا کے بغیر دنیا کا کوئی نظام کامیاب نہیں ہوسکتا، گورننس کا مطلب عوام کی زندگی میں بہتری لانا ہوتا ہے۔ عمران خان نے کارکردگی میں نمبر ون آنے پر وزیراعظم کی مراد سعید کو مبارکباد دی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain