تازہ تر ین

امریکا افغانستان کے مکمل اثاثے واپس کرے: پاکستان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) امریکا کی جانب سے افغانستان کے فنڈز آدھے واپس دیئے جانے کے اعلان کے بعد پاکستان نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا افغانستان کے مکمل اثاثے واپس کرے۔
عاصم افتخار احمد نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ پاکستان نے امریکا کی جانب سے افغانستان کے منجمد اثاثہ جات کھولنے کا فیصلہ دیکھا ہے، فیصلے کے تحت امریکی بینک افغانستان انسانی امداد کے لیے 3.5 ارب ڈالرز جاری کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی بینک 11/9 متاثرین کو معاوضے کی ادائیگیوں کے لیے علیحدہ 3.5 ارب امریکی ڈالرز جاری کریں گے، گزشتہ کئی ماہ سے پاکستان عالمی برادری پر مسلسل انسانی المیہ سے بچنے اور افغان معیشت کی بحالی کی ضرورت پر زور دے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں انسانی المیہ اور افغان معیشت کی بحالی باہم منسلک ہیں، افغانستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کی فوری بحالی کے لیے راستوں کی تلاش سے افغان عوام کی انسانی و اقتصادی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے ہے۔
عاصم افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان کا افغان فارن بینک ذخائر پر اصولی موقف رہا ہے، افغان حکام ہی افغان فارن بینک ریزرو کے مالک ہیں اور ان کا اجراء ہونا چاہیئے، افغان فنڈز کا استعمال افغانستان کا ایک غیر جانبدارانہ فیصلہ ہونا چاہیے۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد کا مزید کہنا تھا کہ افغان عوام کو شدید اقتصادی اور انسانی چیلنجز کا سامنا ہے، ان کی مشکلات کو کم کرنے میں عالمی برادری کو اپنا اہم اور مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain