Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • خان کی جیل منتقلی بارے نیا دعویٰ منیب فاروق کا انکشاف
    • آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ
    • ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں سے میرا کوئی تعلق نہیں: بابر اعظم
    • پاکستان کی ملائیشیا کو 5-2 سے شکست جونیئر ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں رسائی
    • عاقب جاوید پاکستان کرکٹ ٹیم مسائل کی بڑی وجہ،منفی پروپیگنڈہ بند کریں:جیسن گلیسپی
    • عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے
    • اقوام متحدہ کا اسرائیل کو جنوبی شام پر حملے روکنے کا مطالبہ
    • جیسن گلیسپی کا انکشاف PCB اب بھی ہزاروں ڈالر کا مقروض
    • پاکستان عمان تجارت گوادر اور صحار کو جوڑنے کا منصوبہ
    • کیف پر روسی میزائل و ڈرون حملہ، 2 افراد ہلاک
    • زینگ وین کا سنسنی خیز کم بیک سابق چیمپئن ایگا سویاتیک کو اپ سیٹ کردیا
    • پاکستان ٹرافی جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے: وہاب ریاض
    • آبنائے ہرمز میں بحران، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر کے قریب
    • اسرائیلی فورسز کی مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کے علاقوں میں کارروائیاں
    • کورولش عثمان کے اداکار سرحت کلیچ اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے
    • پٹرول 12.90 روپے مہنگا نئی قیمت 358.77 روپے فی لیٹر
    • اسپورٹس صحافی ثناء اللہ نے ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی کی کلاس لے لی
    • امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط
    • کیون پیٹرسن انگلینڈ کے وائٹ بال مینٹور مقرر
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان سیریز سنسنی خیز ہوگی، اظہرعلی

    By Khabrain Newsفروری 14, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اوربیٹراظہرعلی کا کہنا ہے کہ پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان سیریزسنسنی خیز ہوگی۔
    آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بیٹر اظہرعلی پاکستان اور آسٹریلیا کے مقابلوں کی یادیں تازہ کرنے لگے۔
    اظہرعلی کا کہنا تھا کہ وہ آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو واہ کی بیٹنگ سے بہت متاثر تھے۔ اسٹیووا کے بارے میں عام تاثر یہی تھا کہ وہ شارٹ پچ گیندوں کو اچھا نہیں کھیلتے مگر اس کے باوجود اپنے جسم پر باؤنسر ز کھاکر بھی لمبی اننگز کھیلا کرتے تھے۔
    اظہر علی نے کہا کہ 90 کی دہائی میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں دنیا کی 2 مضبوط ترین ٹیمیں سمجھی جاتی تھیں اور دنیا بھر کے شائقین کرکٹ ان دونوں ٹیموں کے درمیان کرکٹ مقابلے دیکھنے کے لیے بیتاب رہتے تھے۔
    اظہرعلی کا کہنا تھا کہ وہ آسٹریلیا اور پاکستان کے اوقات کار کے طویل فرق کے باعث راتوں کو جاگ کر پاکستان اورآسٹریلیا کے مابین میچز دیکھا کرتے تھے۔ وہ ٹو ڈبلیوز (وسیم اکرم اور وقار یونس ) کی رکی پونٹنگ اور ایڈم گلکرسٹ کو کئے جانے والے یادگار بولنگ اسپیلز کے مداح رہے ہیں۔ شعیب اختر اور بریٹ لی کے مابین تیز ترین گیندیں پھینکنے کی جنگ انہیں آج بھی یاد ہے۔
    اظہرعلی کے مطابق اس وقت پاکستان کی مضبوط بولنگ لائن اپ کے بارے میں مشہور تھا کہ یہ 150 رنز کا کامیابی سے دفاع کرنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے۔ کئی میچز میں وسیم اکرم اور وقار یونس نے شعیب اختر کی مدد سے آسٹریلیا کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ کو تہس نہس کیا تھا۔ بیٹنگ میں سعید انور اور انضمام الحق پاکستان ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جاتے تھے۔
    اظہر علی نے کہا کہ آسٹریلیا کے سابق کپتان اور موجودہ بیٹر اسٹیو اسمتھ اور ان کے کرکٹ کیرئیر میں چند مماثلتیں ضرور ہیں مگر وہ جب بھی اسٹیو اسمتھ سے ملتے ہیں تو ان سے کرکٹ پر سیر حاصل گفتگو کرتے ہیں۔
    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین 4 مارچ سے راولپنڈی میں شروع ہونے والی سیریز سنسنی خیز ہوگی جہاں دو مضبوط ٹیموں کے ٹاکرے کو دیکھنے کے لیے شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود ہوگی۔
    پاکستان کے لئے 91 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے اظہرعلی نے اب تک آسٹریلیا کے خلاف 11 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ گیارہ ٹیسٹ میچز کی22 اننگز میں اظہرعلی نے50 کی اوسط سے ایک ہزاررنزبنا رکھے ہیں۔
    اظہرعلی نے آسٹریلیا کیخلاف 3 سینچریاں اور5 نصف سینچریاں اسکورکی ہیں۔ان کی 2016 میں ملیبرن میں کھیلے گئے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں ناقابل شکست 205 رنز کی اننگز نمایاں ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں سے میرا کوئی تعلق نہیں: بابر اعظم

      پاکستان کی ملائیشیا کو 5-2 سے شکست جونیئر ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں رسائی

      عاقب جاوید پاکستان کرکٹ ٹیم مسائل کی بڑی وجہ،منفی پروپیگنڈہ بند کریں:جیسن گلیسپی

      تازہ ترین

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.