تازہ تر ین

مسلسل 7 ناکامیاں، کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو پیچھے چھوڑ دیا

کراچی : (ویب ڈیسک) پاکستان سُپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز اس بار پی ایس ایل میں اپنا کھاتا ہی نہ کھول سکی، اب 7 میچز کھیلے اور ساتوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
جس کے بعد کراچی کنگز پی ایس ایل کے سیزن میں مسلسل سات میچ ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ اس سے پہلے 2018 میں ایک سیزن میں 6 بار مسلسل ہار کا اعزاز لاہور قلندرز کے پاس تھا۔
گزشتہ روز کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائٹیڈ میں آخری گیند تک دلچست مقابلہ ہوا، اسلام آباد نے جیتا ہوا میچ کراچی والوں کو پلیٹ میں رکھ کر دیا لیکن پھر وہ اسے اپنی جیت میں نہ بدل سکے اور سیزن کی ساتویں شکست اپنے نام کی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیا گیا 192 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنا سکی۔
کراچی کنگز کی جانب سے عماد وسیم نے 55، قاسم اکرم 51 اور شرجیل خان نے 44 رنز بنائے۔ اسلام آباد کے وقاص مقصود نے تین جب کہ آصف علی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
یہ کراچی کنگز کی اس ٹورنامنٹ میں مسلسل ساتویں شکست تھی، جس کے بعد بابر الیون ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain