تازہ تر ین

استور: 3 روزہ آئس میلے کی رنگا رنگ تقریبات اختتام پذیر

استور: (ویب ڈیسک) پرفضا سیاحتی مقام رٹو میں پاک فوج کے زیر اہتمام 3 روزہ آئس میلے کی رنگا رنگ تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں، میلے میں ملکی، غیرملکی سیاحوں نے شرکت کی۔
قدرتی حسن سے مالا مال جنت نظیر وادی رٹو میں پاک فوج کے زیر اہتمام ہونے والا سہ روزہ آئس میلہ اختتام پزیر ہوگیا، فیسٹیول میں نایاب جانور زو اور بھیڑ ریس، سکی، فاٸرنگ، آٸس سکٹینگ سمت دیگر کھیلوں کے کھلاڑیوں نے اپنے فن کا جوہر دکھاتے ہو شاٸقین کو خوب محظوظ کیا۔
سنو میلہ میں پاک آرمی نے میڈیکل کیمپ اور نادرا کاؤنٹر کا بھی اہتمام کیا تو دوسری جانب پاک آرمی میں بھرتی ہونے والے پسماندہ ایریا کے سمت استوری عوام کے لیے سلیکشن سینٹر کا قیام بھی عمل میں لاتے ہوئے بھرتی کی گئی۔
میلے میں ترکی سے آئے ہوئے مہمان ترکش سکی فیڈریشن کے جنرل سپورٹس ڈائریکٹر ازکان نے خصوصی شرکت کی اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان دنیا بھر میں سیاحت کے اعتبار سے بہت اہمیت کا حامل ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain