تازہ تر ین

ایف آئی اے خیبرپختونخوا میں عملے کی کمی، جرائم کیخلاف کارروائیاں متاثر

پشاور: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا میں ایف آئی اے کو عملے کی کمی کے باعث مسائل کا سامنا ہو گیا، ہنڈی حوالہ ، منی لانڈرنگ، انسانی سمگلنگ اور دیگر غیر قانونی اقدامات کی روک تھام کے خلاف کارروائیاں بھی متاثر ہونے لگیں، دفتری اموربھی سست روی کا شکار ہو گئے۔
صوبے بھر میں ہنڈی حوالہ، منی لانڈرنگ ،انسانی سمگلنگ اور دیگرغیر قانونی اقدامات کی روک تھام میں ایف آئی اے کی جانب سے بھرپور کارروائیاں کی جارہی ہیں تاہم افرادی قوت کی کمی کے باعث مسائل میں بھی اضافہ ہورہا ہے ،ایف آئی اے حکام کے مطابق کانسٹیبل سمیت فیلڈ سٹاف کی کمی پورا کرنے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت اہم اداروں میں عملے کی کمی کو پورا کرنے کےلیے ٹھوس منصوبہ بندی کرے تاکہ جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیوں سمیت عوامی مسائل بھی حل ہوسکیں ۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق صوبہ بھرمیں مختلف قوانین کےتحت کارروائیاں کی جارہی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain