تازہ تر ین

سپریم کورٹ: مونال سیل کرنے کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ کوسیل کرنے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کومعطل کرنے کی استدعا مسترد کردی۔
عدالت نے معاونت کےلیے وفاقی حکومت اورفریقین کونوٹس جاری کردیئے، جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ جو جو کچھ ہوا اسے فی الحال واپس نہیں کرسکتے، ہم ابھی سٹیٹس کو برقرار رکھتے ہیں۔
جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے مونال ریسٹورنٹ سیل کرنے کےخلاف اپیل پرسماعت کی۔ دوران سماعت مونال کے وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ سی ڈی اے نے تحریری حکم سے پہلے ہی مونال کو سیل کر دیا۔
سی ڈی اے اور مونال کا تنازع سول عدالت میں زیر التواء ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے مقدمہ زیر التواء ہونے کے باوجود اورشواہد ریکارڈ کیے بغیر ہی فیصلہ سنا دیا۔
مونال ریسٹورنٹ تو کیس میں فریق ہی نہیں تھا، ہائیکورٹ نے سوموٹو لیتے ہوئے مونال کو سیل کرنے کا حکم دیا۔ جسٹس اعجازالاحسن کا کہنا تھا کہ ہم اس کیس میں تمام فریقین کو سنیں گے، عدالت نے سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کردی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain