تازہ تر ین

اسلام آباد یونائیٹڈ کے انجرڈ کپتان شاداب خان آج میچ نہیں کھیل سکیں گے

لاہور: (ویب ڈیسک) اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان فٹنس مسائل سے چھٹکارا نہ پاسکے، آج لاہور قلندرز سے میچ کے لیے کپتان شاداب خان دستیاب نہیں ہوں گے۔
قذافی اسٹیڈیم میں آج لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں میں جوڑ پڑے گا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 میں سے 4 میچ جیتے ہیں جب کہ فارم اور فٹنس مسائل سے دوچار ٹیم کے انجرڈ کپتان شاداب خان آج قلندرز کے خلاف دستیاب نہیں ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق گروئن انجری کا شکار آل راؤنڈر پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں انہوں نے ہلکی پھلکی ٹریننگ جاری رکھی ہوئی ہے مگر انتظامیہ فی الحال انہیں میچ کھلانے کا خطرہ مول نہیں لے سکتی۔
دوسری جانب رحمان اللہ گرباز اور اعظم خان زبردست فارم میں ہیں، آصف علی فنشر کا رول نہیں نبھا پارہے۔ دانش عزیز اور مبصر خان پہلے میچ کی ناکامی کا ازالہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ فہیم اشرف اور لیام ڈاسن کی آل راؤنڈ کارکردگی بھی اہم ہو گی۔ پیسر وقاص مقصود اچھی فارم میں ہیں، محمد موسیٰ کو اپنی پرفارمنس بہتر بنانا ہوگی۔ ظاہر خان بھی دباؤ کا شکار ہوں گے۔
کولن منرو کے بازو کی تکلیف کم ہوئی ہے مگر اور مکمل طور پر وہ بھی فٹ نہیں، ذیشان ضمیر سائیڈ اسٹرین انجری سے صحتیابی کے لیے کوشاں ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain