وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہر انسان اور قوم کو ترقی کا حق حاصل ہے اور اس حق کو یقینی بنانا عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر ترقی، عالمی تعاون اور پائیدار اقتصادی پیش رفت سے متعلق پاکستان کے مؤقف پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کو محض معاشی نمو تک محدود نہیں کیا جاسکتا بلکہ اس کے ثمرات تمام افراد اور اقوام تک منصفانہ انداز میں پہنچنے چاہئیں۔
شہباز شریف نے عالمی برادری پر زور دیا کہ ترقی پذیر ممالک کو مالی وسائل، جدید ٹیکنالوجی، تجارت اور ترقی کے مواقع تک منصفانہ رسائی فراہم کی جائے تاکہ عالمی سطح پر معاشی عدم مساوات کم کی جاسکے۔

