تازہ تر ین

امریکا میں نسلی تعصب: جھگڑنے پر سفید فام سے نرمی، سیاہ فام کو ہتھکڑی

نیوجرسی: (ویب ڈیسک) امریکا میں پولیس کی جانب سے سیاہ فاموں سے نسلی تعصب کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تازہ ترین واقعہ رواں ہفتے امریکی ریاست نیوجرسی کے علاقے برج واٹر میں پیش آیا ہے، واقعےکی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ہے جس کے بعد امریکی عوام سمیت دنیا بھر سے نیوجرسی پولیس کو سخت تنقیدکا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ ایک شاپنگ مال کا ہے جس میں دو نوجوانوں کی کسی بات پر لڑائی ہوگئی، ان میں سے ایک نوجوان سیاہ فام تھا اور ایک سفید فام، اس دوران دو سفید فام پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے، جن میں ایک خاتون اہلکار بھی تھی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ جس وقت پولیس اہلکار موقع پر پہنچے تو سفید فام لڑکا سیاہ فام لڑکےکے اوپر تھا، اس موقع پر خاتون پولیس اہلکار نے سفید فام لڑکےکو کھینچ کر الگ کرلیا اور کرسی پر بٹھا دیا اور اسے سمجھانے لگی جب کہ مرد اہلکار پہلے سےگرے ہوئے سیاہ فام لڑکےکو منہ کے بل لٹا کر اس کے ہاتھ پشت پر ہتھکڑیاں لگانے لگا، اس دوران خاتون اہلکار بھی اس کی مدد کو آگئی اور دونوں اس کے ہاتھ باندھنے لگے۔
اسی دوران سفید فام لڑکا کرسی سے کھڑا ہوگیا اور سیاہ فام لڑکے سے برتا جانے والا سلوک دیکھنے لگا۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے سیاہ فام لڑکے نے اس دوران بالکل بھی مزاحمت نہیں کی۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد نیوجرسی پولیس پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ دونوں پولیس اہکاروں کو برطرف کیا جائے۔نیو جرسی پولیس نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
خیال رہےکہ امریکا میں پولیس کی جانب سے سیاہ فاموں سے تعصب برتنےکے واقعات اکثر سامنے آتے رہتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain