تازہ تر ین

آپ کے پاس ووٹ لینے آیا ہوں، ایک ووٹ انتہائی اہم ہے: زرداری کا سراج الحق سے مکالمہ

لاہور: (ویب ڈیسک) آپ کے پاس ووٹ لینے آیا ہوں، آپ اپنا کردار ادا کریں۔ یہ جملے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سے ملاقات کے دوران کہے۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سابق صدر آصف زرداری نے واضح طور پر کہا کہ جماعت اسلامی اپوزیشن کی بڑی پارٹی ہے اور آپ کا ایک ووٹ ہمارے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ووٹ دیں کیونکہ ماضی میں ایک ووٹ کم ہونے سے بل پاس ہو گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے واضح طور پر کہا کہ حکومت مکمل طورپر ناکام ہو گئی ہے، داخلی و خارجی محاذوں پرحکومت مکمل پسپائی اختیار کر چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد پر کوئی بھی تحفظات ہیں، ہمیں بتائیں انہیں دور کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ
الیکشن اصلاحات پر آپ کے مؤ قف کی مکمل تائید کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کے نتیجے میں بننے والی نئی حکومت سب سے پہلے الیکشن اصلاحات کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے اس پر کہا کہ ای وی ایم کے ذریعے انتخابات میں دھاندلی ہو گی۔
سراج الحق نے کہا کہ تجاویز کو جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ میں رکھیں گے، اس کے بعد جواب دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق ابھی تک اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain