تازہ تر ین

عامر خان امیتابھ بچن کی فلم دیکھ کر رو پڑے

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان امیتابھ بچن کی نئی فلم ’’جھنڈ‘‘ دیکھ کر روپڑے۔
حال ہی میں بھارتی فلم انڈسٹری کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی آنے والی فلم ’’جھنڈ‘‘ کی عامر خان کے لیے ریلیز سے قبل اسپیشل اسکریننگ منعقد کی گئی۔ فلم دیکھ کر عامر خان نہ صرف جذباتی ہوگئے بلکہ فلم کی کاسٹ اور ہدایت کار کے لیے انتہائی احترام کا اظہار بھی کیا۔
بھارتی میوزک کمپنی ٹی سیریز نے تقریباً 3 منٹ کی ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کی ہے جس میں عامر خان کو فلم کی تعریفیں کرتے اور امیتابھ سمیت فلم کی کاسٹ اور ان کے کام کو سراہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر خان فلم دیکھنے کے بعد اتنے جذباتی ہوگئے کہ روپڑے اور کہا بہت ہی بہترین فلم ہے، یہاں تک کہ فلم کے بارے میں کہنے کے لیے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ عامر خان نے مزید کہا فلم ’’جھنڈ‘‘ امیتابھ بچن کے کیریئر کی بہترین فلموں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے فلم میں کام کرنے والے بچوں کی بھی حوصلہ افزائی کی۔
واضح رہے کہ فلم ’’جھنڈ‘‘ سماجی ورکر وجے بارس کی زندگی کی کہانی پر بنائی گئی ہے جنہوں نے کچی بستی میں رہنے والے بچوں کو فٹبال ٹیم بنانے کی ترغیب دی تھی۔ فلم میں سماجی ورکر وجے کا کردار امیتابھ بچن نے ادا کیا ہے۔
فلم ’’جھنڈ‘‘ 2018 میں بننی شروع ہوئی۔ ہدایت کار نے چار سال قبل پونے میں فلم کا سیٹ لگایا تھا لیکن پیسے نہ ہونے کی وجہ فلم کی شوٹنگ روک دی گئی تھی۔ بعد ازاں بھارتی میوزک کمپنی ٹی سیریز نے فلم کو پروڈیوس کرنے کا فیصلہ کیا۔
پروڈیوسر سندیپ سنگھ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ امیتابھ بچن نے فلم کے لیے اپنے معاوضے میں کمی کی تھی۔ کیونکہ بگ بی کو اسکرپٹ بے حد پسند آیا تھا۔ امیتابھ بچن نے یہ کہہ کر انہیں حیران کردیا تھا کہ ’’مجھ پر خرچ کرنے کے بجائے آئیے فلم پر خرچ کریں‘‘۔
خیال رہے کہ فلم ’’جھنڈ‘‘ بھارتی میوزک کمپنی ٹی سیریز کے بینر تلے بنائی گئی ہے۔ فلم 4 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain