تازہ تر ین

پی آئی اے کیلئے اچھی خبر، مزید دو چینی شہروں کیلئے پروازوں کا لائسنس جاری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے لیے اچھی خبرآگئی اور چائنیز سول ایوی ایشن نے قومی ایئرلائن کو مزید دو چینی شہروں کے لیے پروازیں چلانے کا لائسنس جاری کردیا ہے۔
چائنہ ائیر لائن کے بعد پی آئی اے پہلی غیر ملکی ائیرلائن ہے جسے مختلف شہروں کے لیے لینڈنگ کی اجازت دی گئی اور چائنیز سول ایوی ایشن نے باضاطہ لائسنس کا اجرا کردیا ہے۔
قومی ایئرلائں کے ترجمان کے مطابق پی آئی اے بیجنگ، شایان، شنگھائی کے لیے پروازیں آپریٹ کرے گا، چینی شہر چنڈو کے لیے بھی اجازت نامہ طلب کررکھا ہے، چینی حکام کی جانب سے کنمنگ اور شینزن کے لیے چارٹرڈ کارگو پروازیں چلانے کی بھی منظوری حاصل ہے۔
چین کے مختلف شہروں کے لیے چارٹر اور کارگو پروازیں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain