تازہ تر ین

اپوزیشن نے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اپوزیشن نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں ریکوزیشن اور وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں تحریک عدم اعتماد کی قرارداد تیار کر لی گئی۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی نے تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پر دستخط کر دیئے۔ شاہد خاقان عباسی نے اجلاس میں ارکان کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد آنے والی ہے، قومی اسمبلی اجلاس کی ریکیوزیشن جمع کرائی جائے گی، تمام ممبران اسلام آباد میں رہیں، کسی بھی وقت قومی اسمبلی اجلاس ہوسکتا ہے۔
پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف حکومت مخالفت تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لئے پر امید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد لا رہے ہیں، حکومت کو تاریخی شکست ہوگی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain